Top دھنیا آپ کے خاندان کے لئے کتنے اہم ہیں

جو خواتین کام کاج کرتے وقت خصوصا کچن وغیرہ میں سالن پکاتے وقت سردرد گھبراہٹ اور خوف کے ساتھ دل ڈوبتا ہوا محسوس کریں گرمی سے ہاتھ پاؤں بے جان ہو رہے ہو ایسے میں دھنیا سبز کے چند پتے رگڑ کر پانی نکال کر ناک میں قطرے کی    صورت میں ڈالیں  دھنیا سبزمشہورمعروف سبزی ہے جو ہمارے ہاں انتہائی ارزاںہیں نرخوں پر فروخت ہوتی ہے قدرت نے قیمت کے حساب سے جتنی صغیر رکھی ہے فوائد میں اتنی ہی کبیر ہے دھنیا کشنیز کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے فارسی میں کن زیرہ اور کشنیز کہتے ہیں بطور دوائی خوراک کشنیزخشک زیادہ سے زیادہ پندرہ گرام دھنیا 40 گرام تک اور پتوں کا پانی پیس گرام تک ایک وقت میں استعمال کیا جاتا ہے اس سے زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے  خواتین  سالن میں لذت  اور خوشبو کے علاوہ سالن سبزدھنیا سےسجاتی ہے سلاد  کا اہم اور مفید جز شمار ہوتاہے دھنیا سبز کی گھروں میں خصوصی طور پر چٹنی تیار ہوتی ہے جو روٹی کے ساتھ انتہائی رغبت کے ساتھ کھائی جاتی ہے دھنیا سبز  کی چٹنی میں ٹماٹر اور انار دانہ ملا کر استعمال کرنے سے جہاں ذائقہ  میں اچھی ہوتی ہے  وہاں امراض معدہ میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے  دھنیا سبز کے تخم جن کو خشک دھنیایا کشنیز کہتے ہیں  مصالحہ جات کے علاوہ ادویہ میں بکثرت استعمال ہوتا ہے دھنیا خشک بھی غذا کے علاوہ بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے دھنیا سبز اطباء کرام کے نزدیک مزاجا  سرد خشک مرکب القوی گھریلو خواتین دھنیا کا استعمال اپنی دانش میں صرف خوشبو اور لذت کے علاوہ خوش نمائی کے لیے استعمال کرتے ہیں ان مستورات کو یہ علم نہیں کہ وہ دھنیا کا اپنے خاندان اور بچوں کو سالن کے زہریلے اثرات سے نہ صرف محفوظ رکھتی ہیں انہیں مختلف بیماریوں کے اثرات سے بھی بچاتی ہیں  اسی طرح اناردانہ نمک ا وردھنیا کی چٹنی بنا کر دسترخوان کی سجاوٹ کی جائے یہ چٹنی بطور سالن اور دیگر سالن وغیرہ کے ہمراہ بھی استعمال کی جاتی ہے جو خواتین کام کاج کرتے خصوصا کچن وغیرہ میں سالن پکاتے وقت سردرد گھبر اہٹ  اور خوف کے ساتھ دل ڈوبتاہوا محسوس کریں  گر میں سے ہاتھ پاؤں بے جان ہو رہے ہو ایسے میں دھنیا  سبز کے چند پتے رگڑ کر پانی  نکال  کر ناک میں قطرے کی صورت میں ڈالین چند قطرے ایک چمچہ  گلوکوز  آدھا گلاس پانی میں ملا کر پی لین درد سر زیادہ محسوس کریں تو پتون کو رگڑ کر پیشانی اور  کنپٹیون پر لیپ کریں فورا افاقہ ہوگا بعض لوگوں کو گرمی یا گرمی میں چلنے پھرنے کی وجہ سے چکر انے لگتے ہیں  وہ اصحاب دھینا سبز پانچ گرام مصری دس گرام الاءچی خورد ایک عددرگڑ کر گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پین اور فائدہ  اٹھاءین نیند نہ انے کی کءی وجوہات  ہیں اگر شکایت پرانی ہو اور مختلف ادویات

خاص طور پر نیند اور ادویات کا بے تحاشہ استعمال کرنے کے باوجود نیند نہ اے تو معالج سے رابطہ کریں اس کی ہدایات پر عمل کریں نیند شکایت عام ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ بنا کر استعمال کریں انشاءاللہ گرمی گھبراہٹ سے نیند نہ آنے کی شکایت ختم ہوکر پرسکون نیند آئے گی دھنیا سبز کا پانی سو گرام چینی سفید سو گرام ملا کر شربت تیار کریں ٹھنڈا کرکے محفوظ رکھیں چار چمچ آدھا گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام استعمال کریں اور پرسکون نیند کے مزے لوٹیں گرمی کی آدھی اندرونی ہے حرارت بدن کی وجہ سے عام طور پر آشوب چشم کی شکایت ہو جاتی ہے ایسی صورت میں صرف آنکھوں میں جلن اور خارش اور پانی نکلتا ہے اس مرض میں دنیا کمال کا کام کرتا ہے اپ سبز دھنیا رگڑ کر آنکھیں بند کر کے پلکوں پر لیپ کر لیں چند منٹوں میں آرام راحت محسوس کریں گے اس کے علاوہ سبز دھنیا کا پانی ١٠گرام کافور ایک گرام عرق وگلاب بیس گرام میں ملا کر صاف ڈرا پر بھر لے اور وقفہ سے ڈالے انشاءاللہ آشوب چشم کو مستقل افاقہ ہوگا گرمی دانوں میں سکول جانے والے بچوں یا گرم مزاج کے لوگوں کو اکثر نکسیر کی شکایت ہو جاتی ہے اتنا خون نکلتا ہے کہ رکنے کا نام نہیں لیتا اس سلسلے میں مکمل  علاج کے لیے معالج سے رابطہ کریں البتہ فوری طور پر ٹھنڈا سر پر لیپ کریں لیپ کر لیں 

سبز دھنیا کا پانی نکال کر مصری سے میٹھا کر کے  وقفہ کے ساتھ پلاءین اسی طرح سبز دھنیا کا پانی چند قطرے پھٹکڑی سے تر کرکے ناک میں ڈالے انشاءاللہ نکسیربند ہو جائے گی موسم گرما میں بچوں کو سلاد کے طور پر سبز دھنیا ضرور استعمال کرائیں اکثر امراض گرمی سے محفوظ رہتے ہیں 

 

 

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author