تربوز کے فوائد جو آپ کو بازار جانے پر مجبور کر دیں اللہ تعالی نے انسان کے کھانے پینے کے لیے بے شمار نعمتیں پیدا کیا اور ان میں سے کچھ ایسی ہیں جس میں خوراک اور پانی دونوں کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے انہیں میں سے ایک ہےتربوز جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اس میں موجود اجزا غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اسے کھانے سے نہ صرف پیاس ختم ہوتی ہے بلکہ بھوک سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے ویسے تو اس کے لاتعداد فوائد ہیں تاہم ان میں سے چند ہم آپ کو بتا رہے ہیں ۔ وٹامن سی اور اے سے بھرپور تربوز میں فی کپ 46 کیلوریز ہوتی ہے لیکن اس میں وٹامن سی اے اور کئی صحت افزا اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں ۔ پانی کی کمی پوری کریں ۔ پانی جسم کے لئے سب سے ضروری ہے اور روز کم از کم جسم کو آٹھ گلاس پانی ضرورت ہوتی ہے تربوز پانی کا بہترین متبادل ہے کیوں کہ اس میں پانی کی ۹۲ فیصد مقدار موجود ہوتی ہے اسی لئے یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ وزن میں کمی کرتا ہے ۔ اگر آپ اپنے زائد وزن سے پریشان ہے تو تربوز کا استعمال کریں کیوں کہ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ تربوز میں شامل پانی اور فائبر کی خاص مقدار جسم کو بھرپور غذائیں حجم فراہم کرتی ہے اور اس میں کیلوریز کم سے کم ہوتی ہے ۔ غذائیت سے بھر پور ۔ تربوز غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اس کے ایک کپ میں وٹامن سی اے میگنیشیم پوٹاشیم وٹامن بی ون بی فائیو سکس شامل ہوتے ہیں جو جسم کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔ کینسر سے بچاؤ ۔ تربوز میں ایسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں شامل کو کر بیٹنا سن ای اور لیو پیین کی مقدار کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے ۔ دل کے لئے مفید ۔ دل جو جسم کا ایک اہم جز تصور کیا جاتا ہے تربوز اس کے لیے بھی بہت مفید ہے اس کا استعمال دل کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دل کی بیماریاں موت کی ایک بڑی وجہ ہے لیکن تربوز ایسا پھل ہے جو کولسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے ۔ تربوز کا جوس ۔ تربوز کا جوس بھی جسم کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس میں شامل اجزاء جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں تحقیق کے مطابق ورزش کے بعد اس کا استعمال جسم کے لیے مفید ہے ۔ جلد اور بالوں کے لیے مفید ۔ تربوز کے فوائد صرف جسم کے اندرونی اعضاء کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ یہ بیرونی خوبصورتی کے لیے بہت مفید ہے تربوز کے استعمال سے جلد اور بال خوبصورت ہوجاتے ہیں ۔ نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے بہتر نظام ہاضمہ کے لیے انسانی جسم کو دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے پانی اور فائبر تربوز میں ان دونوں کی خاص مقدار موجود ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے
You must be logged in to post a comment.