How we enrich ourself with light of Imaan ♡💫

_*حضرت یونس علیہ السلام* ۔۔ مچھلی کا پیٹ  ۔۔ گھپ اندھیرا  ۔۔ *لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظالمین* ۔۔ رب کو پکارا اور نجات مل گئی ۔ کہاں ہے ہمارا یقین ؟ چھوٹی سی مشکل و پریشانی پہ سب سے پہلے ہمارے منہ سے یہی نکلتا ہے کہ میرے ساتھ ہی اللہ ایسا کیوں کرتا ہے ۔ ایک دفعہ دل کے یقین سے اللہ کو یاد کر کے دعا تو کریں ۔۔ اور رب کے فیصلے سب سے بہترین ہیں ۔ *حضرت ابراہیم علیہ السلام*۔۔ بھڑکتی ہوئی آگ ۔۔ اور پھر آگ کا ٹھنڈا پر جانا ۔۔ *حسبنا اللہ و نعم الوکیل* ۔۔ کتنی خوبصورت دعا ہے نا ۔ کیا ہم کبھی آگ میں گرائے گئے ہیں ؟ نہیں نا ! تو ہم اپنی عام سی مشکل کے لیے کیوں چھوٹی سی دعا نہیں مانگ سکتے ؟ کیوں ہم اپنی زندگی سے شکوہ نکال نہیں دیتے؟_
_*اپنے اللہ پہ بھروسہ کریں اور توکل سے ، صبر سے اور نماز سے مدد طلب کریں ۔ موجودہ نعمتوں پہ شکر ادا کریں اور  دعا مانگتے رہیں ۔ بے شک میرا رب ضرور عطا کرتا ہے ۔*_
♥️✨

اللہ تیرہ کروڑ انسانوں میں بھی آپ کو یاد رکھتا ہے ۔آپ کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔آپ کی بہتری سوچتا ہے ، آپ کو اہمیت دیتا ہے ۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ دن میں پانچ بار نماز کے ذریعے آپ کو خود سے ملنے کی دعوت دیتا ہے آپ کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے ۔آپ کے رزق کا انتظام کرتا ہے ۔ان سب باتوں پہ غور کرتے رہیں گے تو آپ کے دل میں اللہ کی محبت پیدا ہو گی ۔اور اس محبت کے ساتھ پھر اگر آپ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں اور عنایتوں کو یاد کرتے رہیں گے اور شکر بجا لاتے رہیں گے تو محبت میں گہرائی پیدا ہو جائے گی اور پھر آپ کو اللہ سے عشق ہو جائے گا ۔اور جسے اللہ مل جائے، بس پھر اسے دونوں جہانوں میں کامیابی نصیب ہوتی ہے

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments
Ch shahram - Jan 3, 2024, 1:41 PM - Add Reply

🌸💫

You must be logged in to post a comment.
💫 روشنی عُیُون - Jan 4, 2024, 10:29 PM - Add Reply

💫🍁

You must be logged in to post a comment.
Chaudhary Aazib Tariq - Jan 3, 2024, 4:16 PM - Add Reply

your writing skills and thoughts are outstandig sista ♡ . keep writing on such topics.

You must be logged in to post a comment.
💫 روشنی عُیُون - Jan 4, 2024, 10:30 PM - Add Reply

JazakaAllah ... my business partner 🤝😁

You must be logged in to post a comment.

You must be logged in to post a comment.

About Author

Attiba Tariq . Alhamdulilah for everything. Everyday , I'm trying my best to get close to Allah subhanuwatala.