💢پاور ہاوس (جگر) کی حفاظت کیوں ضروری ہے۔💢
جگر ہمارے جسم کے عضو کا پاور ہاؤس ہے۔ یہ پروٹین ، کولیسٹرول ، وٹامنز ، معدنیات اور یہاں تک کہ کاربوہائیڈریٹ کے ذخیرہ کرنےتک مختلف طرح کے ضروری کام کرتا ہے۔ جگر ہمارے جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ہمارا سارا نظام جگر کی بدولت چلتا ہے اس لئے جگر کی صحت بہت ضروری ہے۔ صحت نامہ کے مطابق جگر کے مسائل کی وجہ سے بہت سی بیماریاں ہوتی ہیں۔ جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سے قدرتی طریقےہیں جن کواستعمال کرکے ہم اپنےجگر کو تندرست رکھ سکتے ہیں چند فائدہ مند غذاؤں اور مشروبات کےاستعمال سے جگر کو صاف رکھا جاسکتا ہے جو درج ذیل ہیں:-
🔸️کافی☕
جگر کی صحت کو فروغ دینے کے لئے ایک مشروب بہت اہم ہے جو ہمارے جگر کی صحت کے لئے بہت مفید ہے مطالعات سے پتہ چلا ہےکہ کافی جگر کی بیماریوں سےبچاتی ہے یہاں تک کہ ان لوگوں کوبھی جو پہلے سے ہی جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں کافی کےاستعمال سےکینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس سے جگر کی سوزش پر بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں یہاں تک کہ جگر کی دائمی بیماری میں مبتلا افراد کے موت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہےسب سے زیادہ ان افراد کو فائدہ حاصل ہوتا ہےجو دن میں کم از کم تین کپ پیتے ہیں۔
کافی سوزش کوبھی کم کرتی ہے اور کولیجن کی سطح کو بھی بڑھاتی ہے۔اس میں موجود اینٹی اکسیڈنٹ نقصان دہ ریڈیکلز کو بےاثر کر دیتے ہیں جو جسم میں موجود خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔اگرچہ کافی کے بہت سے صحت مند فوائد ہیں۔
🔸️چائے
چائے کو بڑے پیمانے پر صحت کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ، لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے جگر کےلئے خاص فوائد ہوسکتے ہیں۔ جو لوگ گرین چائے پیتے ہیں ان میں جگر کے کینسر کا امکان کم ہوتاہے۔ سب سے کم خطرہ ان لوگوں میں دیکھا گیا جو روزانہ چار یا زیادہ کپ پیتے ہیں۔ سبز چائے جگر میں انزائم اور چربی کی سطح کو بہتر بنا سکتی ہے۔ تاہم ، اگر آپ گرین چائے کا عرق لے رہے ہیں تو احتیاط برتیں ، کیونکہ اس سے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
🔸️چکوترا
چکوترا میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر جگر کی حفاظت کرتے ہیں۔ مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈینٹس ہیپاٹک فائبروسس کی نشوونما کو کم کر سکتے ہیں چکوترا میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ سوزش کو کم کرکے اور اس کے حفاظتی میکانزم میں اضافہ کر کےجگر کی حفاظت کرتا ہے۔
🔸️انگور
انگور ، خاص طور پر سرخ اور جامنی رنگ کے انگور ، کئی طرح کے فائدہ مند پودوں کے مرکبات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انگور کا رس جگر کو فائدہ پہنچا سکتا ہے بشمول سوجن کو کم کرنا ، نقصان کو روکنا اور اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح میں اضافہ شامل ہیں۔ مزید برآں انگور ہمارے جگر کے لئے بہت مفید ہے۔
🔸️چقندر کا جوس
چقندر کا جوس نائٹریٹ اور اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک ذریعہ ہے جو دل کی صحت کو فائدہ پہنچا تا ہے اور آکسیڈیٹیو نقصان اور سوزش کو کم کر تاہے۔چقندر کا جوس جلد کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔
🔸️گری دار میوے
گری دار میوے میں زیادہ مقدار میں چکنائی ، غذائی اجزاء شامل ہیں۔ بشمول اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن ای شامل ہے۔جو صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
اپنے کھانے میں ان غذاؤں کو شامل کرنا ایک قدرتی اور صحتمند طریقہ ہے جس سے آپ کے جگر کو عمدہ صحت ملتی ہے۔
You must be logged in to post a comment.