حجامہ آگاہی
سلسلہ #01
آج اپنے ایک سرجن ڈاکٹر دوست سے ملاقات کے لئے گیا ۔۔ میں نے اپنے سرجن دوست سے حجامہ کے حوالے سےسوال کیا
ڈاکٹر صاحب کیا تم حجامہ کرتے ہو؟....
تو وہ حقارت اور استہزاء سے مجھے دیکھتے ہوئے جواب دیتا ہے۔عثمان بھائی مجھے کیا لینا دینا ہے ہزاروں سال پرانے طریقہ علاج سے؟ میرے پاس جدید میڈیکل سائنس کے انسٹرومنٹ موجود ہے۔مجھے حجامہ کرنے یا کروانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
میں نے بھی ان کے ہاں میں ہاں ملایا۔ سوچا،کہ ٹھیک ہی تو کہہ رہے ہیں
جدید میڈیکل سائنس کے انسٹرومنٹ اور حجامہ انسٹرومنٹ کا آپس میں کیا میل؟
تھوڑی دیر خاموشی کے بعد میں نے کچھ سوچتے ہوئے اس سے پوچھا ۔
ڈاکٹر صاحب ایک بات پوچھوں ناراض تو نہیں ہونگے؟
مجھے ایک بات بتائیے؟
کیا آپ نے پریکٹس کرتے ہوئے یا آپریشن کرتے ہوئے کبھی VAC Suction therapy مشین استعمال کی ہے؟
ڈاکٹر صاحب چونک کر حیرانگی سے مجھے دیکھتے ہیں اور فخر سے سینہ چوڑا کر کے سر ہلاتے ہوئے کہتے ہے ہاں ... ہاں کیوں نہیں عثمان بھائی ... شوگر میں خراب ہونے والے زخموں کی صفائی اور ٹھیک نہ ہونے والے پرانے زخموں کی صفائی کے لئے استعمال ہونے والا لازمی حصہ ہے VAC
میں نے مسکراتے ہوئے اس کی طرف دیکھا اور اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا میرے دوست یہی تو حجامہ ہے ۔جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہترین علاج قرار دیا۔ اور جسے تم جیسے دوست نادانی کی وجہ سے قدیم طریقہ علاج کہہ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہو اور فخر سے اپنے علاج کو جدید میڈیکل سائنس کا گولڈ میڈل لگا کر سینہ چوڑا کر کے بتاتے ہو .......
میری بات سن کر وہ بے یقینی کی سی کیفیت میں میری بات کو نا سمجھتے ہوئے ماتھے پر شکن ڈال کر حیرانگی سے میری طرف دیکھتے ہوئے کہتا ہے عثمان بھائی سمجھا نہیں کہاں حجامہ اور کہاں VAC suction therapy ؟
میں نے اسے تھپکی دیتے ہوئے کہا
دیکھیے
ڈاکٹر صاحب !
حجامہ ایک لفظ عام ہے جس کا معنی ہے کھینچنا ...
آپ چونکہ ڈاکٹر ہیں تو
میڈیکل کی اصطلاح میں آپ اسے suction vacuum کہتے ہیں۔
فرق صرف اتنا ہے کہ ھم suction vacuum حجامہ کپ کے ذریعے بناتے ہیں اور آپ VAC suction therapy کے ذریعے سے۔
اور ہاں ڈاکٹر صاحب آپ یہ بات سمجھ لیں کہ یہ وکیوم بنا کر زخموں سے فاسد مواد نکالنا حجامہ کے پورے پروسیجر کا آدھا ہے۔
جسے آپ فخر سے استعمال کرتے بھی ہیں اور اسے جدید میڈیکل سائنس کے ساتھ موسوم بھی کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹر صاحب :
حجامہ دراصل حجم سے نکلا ہے۔ اور حجم عربی کا ایک مشکل لفظ عمومی طور پر استعمال نہ ہونے والا لفظ ہے ۔
اس لئے اہل عرب حجم فعل ماضی کا معنی اس کے متبادل لفظ امتص سے کرتے ہیں ۔
امتصاص کا معنی ہے جذب اسی طرح حجامہ کا معنی بھی کھینچنا ہوا ۔
چونکہ حجامہ کے لئے استعمال ہونے والے آلے محتجم یعنی سینگی سے انسانی جسم کے خون کوکھینچا جاتا تھا ۔ اس لئے اس پورے عمل کو حجامہ سے تعبیر کیا گیا اور یہی مشہور ہوا اردو میں حجامہ کو سینگی یا پچھنا پشتو میں خکر لگول اور انگلش میں cupping کہتے ہیں۔
حجامہ میں اگر سرجیکل بلیڈ سے کٹ لگایا جائے اور ٹوکسک میٹیریل نکالے جائے تو اسے حجامہ دموی Blood letting out cupping/Wet Cupping اور بغیر کٹ لگائے حجامہ کو حجامہ جافہ Dry Cupping کہتے ہیں۔
آپ جو پروسیجر کرتے ہیں اسے ہماری اصطلاح میں ڈرائی اینڈ سرجیکل کپنگ کہتے ہیں جو کہ حجامہ کے 30 سے زیادہ اقسام میں سے ایک قسم ہے۔
You must be logged in to post a comment.