ایبٹ آباد تحصیل حویلیاں کے گاؤں کشکہ کا ایک اور بیٹا ماں دھرتی پر قربان ہو گیا کشکہ گاؤں کے رہائشی حاجی محمد فیاض کا جوان سالہ بیٹا محمد شیراز وانا میں ملک دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا گزشتہ روز وانا میں جاری دہشگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شیراز دشمن کے وار سے شہید ہو گیا محمد شیراز کی عمر تقریباً 29 سال تھی اور 7 سال قبل پاک فوج میں بطور جوان سپاہی بھرتی ہوا شیراز نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کشکہ سے پراہمری تعلیم حاصل کرنے کے بعد میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول جھنگڑہ سے میٹرک کیا اور حویلیاں گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیکر ایف اے پاس کرنے کے بعد پاک فوج میں بھرتی ہوکر ایف۔ایف۔45 یونٹ میں شامل ہوا شیراز کے چار بھائی اور چار بہنیں ہیں شہید کے بڑے بھائی سجاد بھی پاک فوج کا حصہ ہیں دو سال قبل شیراز کی شادی ہوئی والدین دونوں حیات ہیں والد حاجی محمد فیاض اور شہید کی والدہ نے کہا کہ اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے شہادت کا مرتبہ دیا ہے شہید نے اکثر اوقات اپنی شہادت کی آرزو کا اظہار ہمارے ساتھ کیا ہے انھوں نے کہا ہم گناہ گار لوگ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں شہید کے والدین ہونے کا رتبہ عطاء کیا ہے انھوں نے کہا ہمارا سب سے بڑا بیٹا سجاد بھی ملک وقوم کی حفاظت کے لیے فوج میں شامل ہے اللہ کے اس انعام پر ہمارے حوصلے مزید بلند ہیں

You must be logged in to post a comment.