who دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ونگ نوید صادق کون تھے؟

خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس شہید کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئیں۔ 

نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے شہدا کے جنازوں کو کندھا بھی دیا۔

آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کون تھے؟

آئی ایس آئی انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر نوید صادق کو 23 مارچ 2021 میں ان کی ملک دشمن نوید صادق انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر تھے، انہوں نے بطور سب انسپکٹر 2002 میں پولیس فورس میں شمولیت کی اور بعد میں مقابلہ کا امتحان دے کر 2009 میں آئی ایس آئی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوئے۔

انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران کالعدم تنظیموں کے اہم نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا، انہوں نے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد داعش کی اعلیٰ کمانڈ تک رسائی حاصل کی اور فیصل آباد میں ان کی کمین گاہ کا پتہ لگا کر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں کو بے اثر کیا۔

اسی طرح گجرانوالا میں خودکش حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اغوا ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا سہرا بھی ان کے سر سجا۔ اس کے علاوہ انہی کی یونٹ کے دو افسران انسپکٹر عمر مبین جیلانی اور سب انسپکٹر یاسر کو شہید کرنے والے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک بھی انہوں نے بریک کیا، ان کی اہلیہ بھی انسداد دہشت گردی ونگ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں۔

نوید صادق کو خانیوال میں جب دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اس وقت بھی وہ ایک کالعدم تنطیم جو اس وقت افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہے اُس نیٹ ورک کو توڑنے کے مشن پر تھے کہ ملزم عمر خان نے انہیں نشانہ بنا کر ان کے ساتھی افسر ناصر عباس سمیت شہید کردیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کو ایک تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے شہید کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دو افراد نامزد کیا گیا جبکہ ایک ملزم عمر نیازی سی ٹی ڈی کی واچ لسٹ میں شامل تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے افسران نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید ہوگئے تھے۔عناصر کے خلاف بہادری اور جرات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نواز 

نوید صادق کو خانیوال میں جب دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اس وقت بھی وہ ایک کالعدم تنطیم جو اس وقت افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہے اُس نیٹ ورک کو توڑنے کے مشن پر تھے کہ ملزم عمر خان نے انہیں نشانہ بنا کر ان کے ساتھی افسر ناصر عباس سمیت شہید کردیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کو ایک تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے شہید کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دو افراد نامزد کیا گیا جبکہ ایک ملزم عمر نیازی سی ٹی ڈی کی واچ لسٹ میں شامل تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے افسران نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید ہوگئے تھے۔عناصر کے خلاف بہادری اور جرات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نواز گیا تھا۔گیا تھا۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author