دعوتِ اسلامی پاکستان سے شروع ہونے والی بین الاقوامی اسلامی تبلیغی تنظیم ہے۔
دعوتِ اسلامی کی بنیاد محمد الیاس قادری نے 1981ء میں رکھی۔
تا حال دعوتِ اسلامی کے کارکنان دنیا کے کم و بیش 200 ممالک سے زاہد میں موجود ہیں۔
دعوتِ اسلامی 108سے زائد شعبہ جات میں اسلام کی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
اجمالی معلومات مقصد, قسم
آغاز
ستمبر 1981ء کو کراچی سے اس تحریک کا آغاز ہوا۔
تبلیغ اسلام
دعوت اسلامی 200 سے زائد ملکوں میں تادمِ تحریر کم و بیش 92 شعبہ جات میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔
غیر مسلموں میں تبلیغ کا بھی ایک پرامن طریقہ کار ہے۔
مَدَنی قَافِلے پاکستان اور دنیا بھر میں جاتے ہیں۔
علاقائی، تحصیل سطح، ڈویژن سطح، صوبائی سطح اور سالانہ بین الاقوامی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔
دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث کئ سال سے سالانہ اجتماع نہیں ہو سکا۔
دعوت اسلامی کا مرکز کراچی پاکستان میں فیضان مدینہ کے نام سے ہے۔
اس کے علاوہ بھی پاکستان و دنیا بھر میں فیضان مدینہ کے نام سے ذیلی مراکز ہيں، جن کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔
دعوت اسلامی کا منشور ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔
ذاتی اصلاح کے لیے دعوت اسلامی نے مدنی انعامات کے نام سے ایک پورا نظام پیش کیا گیا ہے، جس پر مکمل طور پر عمل کرنے سے ایک مسلمان کی ذاتی اصلاح ممکن ہو سکتی ہے۔
یہ مدنی انعامات مردوں کے لیے 72، عورتوں کے لیے 63، نابالغوں کے لیے 40 طلباء کے لیے 83 نکات پر مشتمل ہے۔
بانی تحریک نے ان کا مقصد بیان کیا ہے کہ
مدنی کاموں میں ترقی، اخلاقی ترتیب، اور تقوی ملے، اس غرض سے میں نے مدنی انعامات کا سلسلہ شروع کیا اگرہم اخلاص کے ساتھ کوشش کریں تو ان مدنی انعامات پر عمل کر سکتے ہیں
دعوتِ اسلامی کا اپنا ذرائع ابلاغ کا ایک وسیع نظام ہے۔ دعوت اسلامی نے 1996 میں ہی اپنی ویب سائٹ بنا لی تھی، جو اردو میں پہلی اسلامی ویب سائٹ ہے۔ 2009
ء مدنی چینل کے نام سے ٹی وی چینل شروع کیا گیا، جس پر اردو، عربی، انگریزی، بنگلہ، ہندی وغیرہ میں دینی نشریات ہوتی ہیں۔
یہ پاکستان کا پہلا چینل ہے جو موسیقی اور اشتہارات نہيں دکھاتا یہ چینل دنیا کی سیٹلائٹس سے نشر ہوتا ہے۔
تعلیمی
دعوت اسلامی نے فیضان مدینہ، مدرسۃ المدینہ، دارالمدینہ اور جامعۃ المدینہ جیسے ناموں سے دنیا بھر میں سینکڑوں دینی اور عصری تعلیم و تربیت کے لیے ادارے قائم کیے ہیں۔
جلد ہی اسلام آباد میں دارالمدینہ یونی ورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کو منظور کرا لیا گیا ہے۔
مدرسۃ المدینہ آن لائن کا بھی سلسلہ ہے جس کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے قرآن کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
2013ء میں دعوت اسلامی نے دار المدنیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا، جس کے لیے 2013ء میں پاکستان سینیٹ میں منظوری دی گئی۔اپریل 2018ء میں سندھ حکومت نے اسی مقصد کے لیے دعوت اسلامی کو 150 ایکڑ زمین وقف کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دسمبر 2016ء میں فیضان مدینہ کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے انتظامیہ کو یونیورسٹی کے قیام کا مشورہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو معاونت کی ہدایت کی تھی۔
محمد الیاس قادری ایک پاکستانی میمن مسلمان عالم دین ہیں جنھوں نے تحریک دعوت اسلامی کی بنیاد رکھی۔ محمد الیاس قادری 26 رمضان 1369ھ بمطابق 1950ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔
آپ کی کنیت "ابوبلال"اور تخلص "عطار" ہے۔
محمد الیاس قادری کو کئی سلاسل طریقت میں بیعت کی اجازت حاصل ہے، لیکن صرف سلسلۂ قادریہ میں بیعت کرتے ہیں۔ آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
جو اپنے نام کے ساتھ عطاری لکھتے ہیں۔ الیاس قادری کی قائم کردہ تنظیم دعوت اسلامی اس وقت تک 200 سے زائد ممالک میں اپنے قافلے روانہ کر چکی ہے۔
دعوت اسلامی سو سے زائد شعبوں میں تقسیم ہے، اس کے تحت دنیاوی تعلیم کے ادارے دارالمدینہ کی پاکستان و بیرون پاکستان میں قائم شاخوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اور دینی تعلیم کے ادارے مدرسۃ المدینہ کی 500 سے زیادہ۔ الیاس قادری نے اپنی تحریک کے لیے فیضان سنت کے نام سے ایک ضخیم کتاب مرتب کی ہے، جس کی نئی اشاعت دو جلدوں پر مشتمل ہے اس کتاب کے کئی زبانوں میں ترجمے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں، عورتوں اور نوجوان نسل کے لیے سو سے زیادہ چھوٹے بڑے رسائل لکھ چکے ہیں۔ جن کو دعوت اسلامی کا ادارہ مکتبۃ المدینہ 35 زبانوں میں شائع کر رہا ہے۔
الیاس قادری اپنے سبز عمامہ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ جو دعوت اسلامی کی علامت بن چکا ہے۔ الیاس قادری کا دیا ہوا نعرہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، ان شاء اللہ عزوجل مدنی مقصد کہلاتا ہے۔
الیاس قادری جدید ذرائع ابلاغ سے تبلیغ اسلام میں یقین رکھتے ہیں، اردو میں اولین اسلامی ویب سائٹ 1996ء میں جاری کی اور اپنے پریس لگائے جہاں سے قرآن مقدس سمیت تنظیمی و اسلامی کتابوں کو شائع کرنا شروع کیا، 2008ء میں اپنا ٹی وی مدنی چینل کے نام سے شروع کیا۔
حال ہی میں فیضان مدینہ کے نام سے اردو و ہندی زبان میں ماہ وار رسالہ شائع کرنا شروع کیا ہے۔
الیاس قادری احتجاج، ہڑتال اور سیاست سے دور رہتے ہیں۔
Explore more about
Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!
Hi, I'm Riaz Gillani, a professional writer and content creator with a passion for crafting engaging stories and articles. With a strong background in research and writing, I deliver high-quality content that resonates with audiences. Let's collaborate and create something amazing! ✍️
You must be logged in to post a comment.