What Tribute of Babar Azam

*بابراعظم*

 

*2015* کا سال چل رہا تھا پاکستان ٹیم بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس پر *2015 ورلڈکپ بری طرح* ہار چکا تھا *مصباح اور آفریدی ریٹائر* ہوچکے تھے *احمدشہزاد،عمراکمل،صہیب مقصود حارث سہیل،یونس خان سب اپنی فارم کھو چکے تھے* پاکستان ٹیم بکھر چکی تھی۔

 

ورلڈکپ کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کا ٹور کیا اظہر علی کو کپتان بنادیا گیا فواد عالم کی واپسی ہوئی محمدرضوان ٹیم میں شامل ہوئے مگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ کا شکار ہوگیا پاکستان کے لوگوں میں کرکٹ کا جنون ختم ہوگیا سب کہہ رہے تھے کہ پاکستان کی کرکٹ اب بس ختم ہوچکی ہے۔

 

اگلی سیریز زمبابوے کے خلاف تھی کوئی انٹرنیشنل 6 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی تھی شعیب ملک دو سال بعد واپسی کررہے تھے اور اس سیریز میں ایک *21 سالہ نوجوان پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوگیا* پہلے دو میچوں میں موقع نہیں دیا گیا *تیسرے میں موقع دیا تو ایک مشکل وقت جب ٹیم مشکلات کا شکار تھی تو 50+ کی اننگز کھیل دی* اگلی سیریز سری لنکا میں سری لنکا کے خلاف تھی اس ٹائم کی سری لنکا آج کی انگلینڈ سے بھی زیادہ خطرناک ٹیم تھی پہلے *دو میچوں میں* موقع دیا گیا تو اس نوجوان کا *اسکور رہا 13،25* اگلے تین میچوں میں ڈراپ کردیا گیا۔

 

اب اگلی سیریز *انگلینڈ سے بھی پہلے ون ڈے* میچ کا ٹاس ہوا تو پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک بار پھر اس نوجوان کا نام آیا پاکستان کو *220+* کا ٹارگٹ ملا یونس خان کا وہ آخری ون ڈے میچ تھا پاکستان کا مڈل آرڈر ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ناکام رہا پھر *نمبر 6 پر اس نوجوان کی آمد ہوئی اور اس نے اپنے سینیئر پلیئر حفیظ کے ساتھ مل کر پاکستان کو فتح دلائی اور 62 رنز پر ناٹ آؤٹ* رہے اس سیریز میں *2 ففٹیاں* بنائی اب پاکستان کا اگلا ٹور نیوزی لینڈ کے خلاف *نیوزی لینڈ میں* تھا یہ ایک *مشکل سیریز تھی یہاں اس نوجوان کو موقع ملا تو 2 میچوں میں دو پچاس بنا ڈالے ایک میں تو 70 گیندوں پر 83 رنز اسکور کئے یہ ون ڈے میچ تھا جی ہاں ون ڈے میچ۔*

 

اگلی سیریز متحدہ عرب امارات میں *ویسٹ انڈیز* کے ساتھ تھی اس وقت پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے حفیظ نہیں کھیل رہے تھے تو اس نوجوان کو اس سیریز میں *نمبر 3 پر کھیلنے کا موقع ملا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نوجوان نے 3 میچوں میں تین سنچریاں بنا ڈالیں* اور کئی ریکارڈ پاش پاش کردئے اس سیریز کے ساتھ پاکستان کو روشن مستقبل کی نوید سنا دی گئی کیونکہ بہت عرصے بعد پاکستان کو ایک بہترین بیٹسمین مل چکا تھا۔

 

پھر اگلی سیریز آسٹریلیا میں *آسٹریلیا کے خلاف* تھی اس سیریز میں اس وقت اپنی زندگی کی بہترین فارم والے مچل اسٹارک بھی کھیل رہے تھے پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ بھی کھیل رہے تھے اس سیریز میں پاکستان کے تمام بیٹسمین ناکام ہورہے تھے مگر ایک لڑکا پرفارم کررہا تھا تمام پاکستانیوں کی نظریں اس پر تھی اس *مشکل سیریز میں وہ لڑکا 300+ رنز بنا گیا۔*

 

ایسے ہی چلتا رہا ہر میچ میں وہ لڑکا اکیلے ہی پرفارم کرتا رہا پاکستان کے لوگوں میں ایک مرتبہ پھر کرکٹ کا جنون شروع ہوتا گیا وہ لڑکا دنیا کا *نمبر 1 بیٹسمین* بن گیا کوہلی کے ایک ایک کرکے ریکارڈز ٹوٹتے گئے *ورلڈکپ 2019 میں 7 میچز میں 470+* رنز بنا گیا یہ بھی ایک ریکارڈ تھا *ورلڈکپ 2021 میں ٹاپ اسکورر* بن گیا آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بن گیا ون ڈے کا بہترین بیٹسمین بن گیا پاکستان کا وہ پہلا بیٹسمین بنا جو ایک ہی وقت میں *ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا نمبر 1 بیٹسمین* ہو اور بھی کافی ریکارڈ بنا گیا وہ نوجوان کون تھا؟ وہ بابراعظم تھا۔

 

جو لوگ بابر پر تنقید کرتے ہیں 90% وہ لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے ایک دو سال سے کرکٹ دیکھنا شروع کی ہے۔

 

بھائی آپ لوگوں کو کیا پتہ بابر نے ہمیں کتنی خوشیاں دی ہم گواہ ہیں پچھلے پانچ سال جب پوری ٹیم ناکام ہوتی رہی تو اکیلا بابر چلتا رہا اگر یقین نہیں تو آپ پچھلے میچز کی شہ سرخیاں دیکھ لیں اب اگر اس پر برا وقت ہے تو کیا ہم اس کو اکیلا چھوڑ دیں؟

 

اب اگر ٹیم میں دو تین اچھے پلیئرز آگئے تو کیا ہم اس کی خدمات بھول جائیں؟

جب رضوان،شاہین،حارث،فخر نہیں ہوتے تھے تو وہ اکیلا پرفارم کرتا تھا۔

رضوان پچھلے ایک سال سے اچھا کھیل رہا ہے جبکہ بابر نے یہی پرفارمنس پچھلے چھ سال مسلسل دی ہے۔

کیا ہم مشکل وقت میں اس کو چھوڑ دیں گے؟

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہاں تو بھائی بلکل نہیں ہم اس کے ساتھ تھے اس کے ساتھ ہیں اور اس کے ساتھ رہیں گے۔

 

اس نے ہمیں وہ خوشیاں دی تو پاکستان کے بڑے بڑے اسٹارز بھی نہیں دے سکے۔

 

والسلام

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author

I am salman khan pakistan i am working on this website if it is very good website and i will update cricket in this website.