What is the religion of Islam?

*پیٹ کی چربی گھٹانے کے نسخے*

 

تیز رفتار زندگی، غذائی بے اعتدالی اور ورزش نہ کرنے کا نتیجہ پیٹ کی چربی belly fat کی صورت میں سامنے آتا ہے اورپیٹ پر موجود چربی بہت سی بیماریوں کی جڑ بھی مانی جاتی ہے۔ یہ چربی امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور بہت سے امراض کی وجہ بن جاتی ہے۔

بہت سے نسخوں کی مدد سے اس چربی کو گھٹایا یا گھلایا جا سکتا ہے لیکن ایک بات ذہن نشین کر لیں کے جس طرح ایک ہفتے میں پیٹ پر چربی نہیں بنتی اسی طرح اسکو ایک ہفتے میں گھلایا بھی نہیں جا سکتا اسکے لئے آپ کو مستقل مزاجی اور صبر کی ضرورت ہے۔

چند آزمودہ نسخے مندرجہ ذیل ہیں جس پر عمل کر کے آپ پیٹ کی چربی کو کم کر سکتے ہیں ۔

 

لہسن:

روزانہ صبح نہار منہ ایک یا دو جوۓ لہسن کے کھانے سے جسم میں انسولین اور شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔یہ جسم میں خون کی روانی بہتر بناتا ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی کا بھی خاتمہ کرتا ہے ۔

 

پودینہ:

ایک برتن میں تھوڑے پانی میں ایک چمچ شہد، چند دانے کالی مرچ اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اور چھان کے یہ قہوہ پی لیں۔ پودینا معدے کے نظام کو بہتر بناتا ہے جبکے کالی مرچ اور شہد جسم سے فالتو چربی کا خاتمہ کرتی ہے۔

 

دار چینی:

دارچینی میں بھی چربی کو گھلانے کی صلاحیت موجود ہے ۔آدھا چمچ دارچینی پاؤڈر کو ایک گلاس پانی میں ڈال کے پانچ منٹ پکائیں پھر اس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے پی لیں یہ قہوہ نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں ۔

 

پانی:

اگر آپ جسم سے فالتو چربی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو پانی قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے پانی کا زیادہ استعمال جسم سے چکنائی کا خاتمہ کر کے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے ۔

 

سبزیوں اور پھلوں کا استعمال:

 

روغنی غذائیں پیٹ کی چربی کی وجہ بنتی ہیں اس لئے موسمی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ آپکو تروتازہ رکھنے کے ساتھ جسم سے فالتو چربی کا بھی اخراج کرتی ہیں ۔

 

لیموں:

دن کا آغاز لیموں کے رس سے کریں روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس سادہ پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ کے استعمال کریں یہ ناصرف آپ کی فالتو چربی کا خاتمہ کریں گابلکے مجموئی صحت کو بھی بحال رکھے گا۔

 

سبز چائے:

سبز چائے جسم سے فالتو چربی کے اخراج کے لئے بے حد مفید ہے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کے پیٹ پر موجود اضافی چربی کا خاتمہ کرتا ہے ۔

 

پیٹ کم کرنے کے2 آسان اور آزمودہ طریقے:

بڑھاہواپیٹ اکثر لوگوں کے لئے شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی لئے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔

 

نسخہ 1:

سونٹھ ایک چمچ

پودینہ ایک چمچ

کلونجی ایک چمچ

دیسی اجوائن ایک چمچ

کالازیرہ ایک چمچ

سونف ایک چمچ

چھوٹی الائچی ایک چمچ

یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔سونٹھ آپکاکھاناہضم کرے گی۔کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔

 

نسخہ 2:

ایلوویرا جیل دوچمچ

ہرا دھنیا کی پتیاں دوچمچ

کھیرا چھلاہوا ایک عدد

ادرک ایک انچ کاٹکڑا

ایک لیموں کارس

ایک کپ پانی کے ساتھ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملاکر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں ۔ صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔ہرا دھنیاکی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔لیموں اورایلوویرا جیل فیٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ساتھ ساتھ اپنی غذاکاخیال رکھیں اورہرکھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریزکریں۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author