▪️ *کاروبار کی وجہ سے نماز قضا کرنا کیسا؟*
*دارالافتاء اہلسنت*
(دعوت اسلامی)
*سوال* کیا میں عصر و مغرب کی نمازیں اکٹھے عصر کے وقت میں پڑھ سکتا ہوں ؟ کیونکہ مغرب کے وقت میں دوکان پر کافی رش ہوتا ہے اور میری مغرب کی نماز قضا ہو جاتی ہے ❓
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
✍🏻 آپ کا مغرب کو عصر کے وقت میں پڑھنا جائز نہیں ہے ، اور نہ نماز مغرب عصر کے وقت میں پڑھنے سے ادا ہو گی کیونکہ ابھی اس کا وقت ہی نہیں آیا ، جب اس کا وقت آئے گا تب وہ نماز فرض ہو گی ۔
تجارت کی وجہ سے نماز قضا کرنے والے کے لئے وعید ہے کہ وہ کل بروز قیامت بہت بڑے کافر تاجر ابی بن خلف کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ بلکہ علماء نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جس نوکری میں نماز قضا ہو وہ نوکری کرنا ہی جائز نہیں ۔
آپ پر لازم ہے جتنی نمازیں اس طرح وقت سے پہلے ادا کی ہیں، ان سے توبہ کرکے ان کو دوبارہ ادا کریں اور آئندہ ہر نماز کو اس کے وقت ہی میں ادا کریں۔
*وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم*
🌹 *آئیں مسائل سیکھیں*🌹
*وضو کا طریقہ*
*1.وضو کرنے والے کو چاہیے کہ وضو سے پہلے طہارت کی نیت کرلے، بغیر نیت کے وضو کا ثواب نہ ہو گا ، اگرچہ وضوہوجائےگا*
*2.وضو کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کر کے کی اونچی جگہ بیٹھے تاکہ چھینٹیں نہ پڑیں۔*
*3. وضو شروع کرتے وقت بسم الله الرحمن الرحیم پڑہے*
*4. سب سے پہلے تین دفعہ گٹوں تک ہاتھ دھوئے ، پھر تین دفعہ کلی کرے اگر روزے سے نہ ہو تو غرغرہ کرکےاچھی طرح پورے منہ میں پانی پہنچائے اور اگر روزہ ہو تو پھر غرغرہ نہ کرے، کیونکہ اس سے حلق میں پانی جانے کا اندیشہ ہے۔*
*5.پھر مسواک کرے، اگر مسواک نہ ہو تو صرف انگلی سے اپنے دانت صاف کرلے تاکہ میل کچیل دور ہو جائے۔* *6.پھرتین بار ناک میں پانی ڈالے اور بائیں ہاتھ سے اس طرح ناک صاف کرے کہ اس کی نرم ہڈی تک پانی پہنچ جائے جس کا روزہ ہو وہ نرم ہڈی سے اوپر پانی نہ لے جائے ۔*
*7. پھر سر کے بالوں سے لیکر ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لوسے دوسرے کان کی لو تک تین دفعہ چہرہ دھوئے ،دونوں ابرووں کے نیچے بھی پانی پہنچائے تا کہ کہیں کوئی جگہ خشک نہ رہ جائے۔*
*8.پھر تین بار دایاں ہاتھ کہنی سمیت دھوئے پھر بایاں ہاتھ کہنی سمیت تین دفعہ دھوئے اور ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر خلال کرے، انگوٹھی ، چھلا وغیرہ جو کچھ ہاتھ میں پہنا ہوا ہو اسے ہلا لے تا کہ کہیں اس کے نیچے کوئی جگہ خشک نہ ره جائے۔*
*9.پھر ایک مرتبہ پورے سر کا مسح کرے*
*10.پھر کان کا مسح کرے ، کان کے اندر کے حصے کا شہادت کی انگلی سے اور کان کے اوپر کے حصے کا انگوٹھوں سے مسح کرے ۔ پھر انگلیوں کی پشت سے گردن کا مسح کرے لیکن گلے کا مسح نہ کرے کیونکہ یہ ثابت نہیں ہے،کان کے مسح کے لیے نیا پانی لینے کی ضرورت نہیں، بلکہ سر کے مسح سے جو بچا ہوا پانی ہاتھ میں لگا ہے وہی کافی ہے۔*
*11. پھر تین بار دایاں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے ، پھر بایاں پاؤں ٹخنوں سمیت تین وفعہ دھوئے اور بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے پیر کی انگلیوں کا خلال کرے ، دائیں پاؤں کی چوٹی انگلی سے شروع کرے اور بائیں پاؤں کی چھوٹی انگلی پر ختم کرے۔*
You must be logged in to post a comment.