👈 *کچھ مفید اور آسان مشورے* 👉
1-
نہانے سے پہلے ایک لیموں نہانے والے پانی میں نچوڑیں، آپکو مہنگے پرفیوم استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہیگی۔
2-
تازہ دودھ کی جھاگ کو روزانہ ہونٹوں پہ لگائیں آپ کے ہونٹ قدرتی گلابی اور نرم ہو جائینگے۔
3-
سرسوں کا تیل اور کیسٹر آئل ہم وزن لے کر کسی پرانی مسکارے کی خالی بوتل میں اپنی سائڈ ٹیبل پر رکھ لیں اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے پلکوں پر لگایں 3 مہینے میں پلکیں اتنی لمبی اور گھنی ہو جائینگی کہ آپکو مسکارہ یا فیک آئی لیشز لگانے کی ضرورت نہیں رہیگی۔
4-
مہنگے فیس واش استعمال کرنے کے بجائے روز اپنے چہرے کو دہی میں تھوڑا سا سرکہ ملا کر دھویں آپکی جلد سے سارے دن کی دھول مٹی اور غبار نکل جایگا اور ایک گلو اور شائن جو آئیگی وہ الگ۔
5-
اپنی پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں اور اس میں6
پودینے کی پتیاں شامل کر لیں اور سارا دن اسی بوتل سے پانی پیئں، ایسا کرنا آپکی سکن کو اندر سے ہیلتھی کریگا اور آپکی سکن دانوں اور تمام مسائل سے مخفوظ رہیگی۔
6-
پیاز کا رس اور ناریل کا تیل ہم وزن لے کر نیم گرم کر کے ہفتے میں دو دفعہ بالوں میں لگایں اس سے آپکے بال نرم سیدھے لمبے اور گھنے رہینگے۔
7-
عرق گلاب گلیسرین اور لیموں کا رس ہم وزن لے کر ملا کر فرج میں رکھ لیں اور روز دو دفع ہینڈ لوشن کے طور پر استعمال کریں، ہاتھوں کو 2 دن میں نرم کریگا اور 3 مہینے میں پرمانینٹ گورا سفید کر دیگا، آزمائش شرط ہے۔
8-
شہد ملتانی مٹی ہلدی اور عرق گلاب کا پتلا سا پیسٹ بنا کر دانوں والی سکن پہ لگایئں خشک ہونے پر دھو لیں۔
9-
روزانہ سوتے سے پہلے ایک کپ پانی میں 2 چھوٹی الائچی ایک دار چینی کا ٹکڑا تھوڑی سی سونف اور پودینے کی پتیاں ڈال کر قہوہ بنانے اور پینے کی روٹین بنا لیں 21 دن میں سکن کو چمکتا ہوا دیکھیں۔
10 -
ہفتے میں دو دفع بادام کے پائوڈر اور عرق گلاب کا ماسک 25 منٹ کے لیے سکن پہ لگانے کی روٹین بنا لیں۔ آپکی سکن ٹائٹ اور جھریوں سے پاک رہے گی، 50 کی عمر میں پہنچ کر جب 25 کے نظر آئینگے....
🌹 *آئیں ایک سنت کو سیکھ کراس پر عمل کریں* 🌹
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا*
(ترمذی شریف حدیث نمبر 2678)
✨✨✨✨✨✨✨✨✨
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت یہ ہے
🍃 *ہر اچھے کام کی ابتدا دائیں جانب سے کرنا* 🍃
*حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام کاموں میں جہاں تک ممکن ہوتا دائیں طرف سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے۔ طہارت کے وقت بھی، کنگھا کرنے اور جوتا پہننے میں بھی۔*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*تشریح:یعنی وضو اور غسل شروع کرنا، لباس اور جوتے پہننا،بال بنانا، مسجد میں داخل ہونا، بیت الخلاء سے نکلنا، کھانا پینا، کوئی چیز تقسیم کرنا، غرض ہر اچھا، عزت اور زینت والے کام کی ابتداء دائیں جانب سے کرنا صرف سنت ہی نہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے۔*
✨✨✨✨✨✨✨✨
عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَتَنَعُّلِهِ
(اخرجه البخاري، كتاب الصلاة ، باب التيمن فى دخول المسجد وغيره ، حديث:426)
You must be logged in to post a comment.