What is ناشکری کا انجام?

ہم آجکل اس معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں سگی اولاد روزگار کے چکر میں

ہفتوں، مہینوں یا سالوں بعد اپنے ماں باپ سے ملتی ہے۔ ہر ذی روح  اپنی دنیا میں

مگن ہے اور اس میں خلل تب آتا ہے جب کوئی اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔

تین دن کا سوگ منا کر پھر سے ہر رشتہ اپنی دنیا کی طرف لوٹ جاتا ہے۔ آپ

کو کیا لگتا ہے یہ رشتے جن کے پاس جیتے جی آپ کے لئے وقت نہیں تھا آپ کے

مرنے کے بعد ان کو آپ کی آخرت کی فکر ہو گی۔ آپ کے لئے کوئی نیک اعمال

بھیجے جائیں گے؟ آپ کو آپ کی آخرت کی فکر خود کرنی ہوگی۔ یہاں کوئی کسی

کو یاد نہیں رکھتا۔ دو چار آنسو بہا کر سب بھول جاتے ہیں قبریں بوسیدہ ہوتے

ہوتے بلکل مٹ جاتی ہیں اور ان کا نام ونشان بھی باقی نہیں رہتا۔ بہتری اسی میں ہے

کہ آج اور ابھی سے ہم اپنی آخرت کے لئے کچھ عمل نیک   کر لیں جو ہماری قبر کو روشن و کشادہ بنائی

انسان کا کام صرف سوچنا ہے کہ ایسا کرلیں گے اور ویسا کرلیں گے۔ اور جب زندگی ہماری امیدوں کے مطابق نہیں چلتی۔۔ تو ہم پریشان ہوجاتے ہیں لیکن نصیب اور مقدر کا پتہ تو صرف اللہ کو ہی ہے نا۔۔ آگے کیا ہوگا ؟۔کیسا ہوگا ؟؟سب اللہ کو پتہ ہے ہمارے تو صرف انداز ہوتے ہیں زندگی کو لے کر ۔۔ پتا تو کسی کو بھی کچھ نہیں تو کل کو لے کر پریشان کیوں ہوں؟۔۔ کیوں یہ  سوچ کر فکر مند ہوں کہ اگر یہ نہ ہوگا تو کیا ہوگا؟؟ جہاں چیزیں انسان کے بس سے باہر ہونے لگے وہیں پر دعاؤں کا بس چلنے لگتا ہے تمہاری مانگی ڈھیر ساری دعائیں اللہ کے پاس جا کر تمہارے خوبصورت نصیب کی سفارش کرتی ہیں۔۔! کیونکہ دعائیں ہی تو مقدر کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔۔

کبھی کسی پہ بغیر جانے پہچانے احسان کیا ہے.....؟

مثلا آپ کسی کو جانتے ہی نہیں اور اس پہ احسان کریں،تو یقین کریں خوشی الگ اور اللہ سے بھرپور بدلہ بھی ،ان شاءاللہ ........دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی...

اگر آپ احسان کر کے دنیا میں ہی اسے احسان یاد کرا کے شرمندہ کرتے رہیں گے تو آپ نے احسان صرف دنیا کے لیے کیا ہے اللہ کی رضا کے لیے نہیں...

یاد رکھیں

اللہ کبھی بھی اپنے بندوں کو تنہا نہیں چھوڑتا ،اللہ کے بارے دل میں کبھی بھی بدگمانی مت لائیں،وہ ہمیں ھماری سوچوں سے بھی زیادہ نوازنے پہ قادر ہے

ناشکری کا انجام :* سیدنا عبد الله بن عباس رضي الله عنهما کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : مجھے دوزخ دکھائی گئی۔ اس میں عورتیں زیادہ تھیں جو کفر کرتی ہیں صحابہ نے کہا کیا وہ الله کا کفر کرتی ہیں؟ فرمایا : 

 نہیں۔ وہ خاوند کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان فراموش ہوتی ہیں۔ اگر تم کسی عورت سے عمر بھر بھلائی کرو۔ پھر وہ تم سے کوئی ناگوار بات دیکھے تو کہہ دے گی کہ میں نے تو تجھ سے کبھی کوئی بھلائی دیکھی ہی نہیں۔

📄  صحيح البخاري : ٢٩، ١٠٥٢، ٥١٩٧ 

 

*موت کا ذائقہ !*
🔹 *ہرجان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور ہم تمہیں اچھی اور بری حالت میں آزماتے ہیں اورہماری طرف ہی تم لوٹائے جاؤ گے ۔*🔹
📗«سورۃ الانبیاء-35»

 

 

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments
Muhammad Ashraf - Dec 8, 2022, 5:21 AM - Add Reply

,,💞🌸

You must be logged in to post a comment.
Muhammad Ashraf - Dec 8, 2022, 5:21 AM - Add Reply

,,💞🌸

You must be logged in to post a comment.
Muhammad Ashraf - Dec 8, 2022, 5:21 AM - Add Reply

,,💞🌸

You must be logged in to post a comment.
Muhammad Ashraf - Dec 8, 2022, 5:21 AM - Add Reply

,,💞🌸

You must be logged in to post a comment.
Muhammad Ashraf - Dec 8, 2022, 5:21 AM - Add Reply

,,💞🌸

You must be logged in to post a comment.

You must be logged in to post a comment.

About Author