*قران کیا کہتا ہے؟
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو
4 تکبر نہ کرو
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو
9 والدین کی خدمت کیا کرو
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو
12 حساب لکھ لیا کرو
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو
15 سود نہ کھاؤ
16 رشوت نہ لو
17 وعدہ نہ توڑو
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو
25یتیموں کی حفاظت کرو
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ
28 بدگمانی سے بچو
29 غیبت نہ کرو
30 جاسوسی نہ کرو
31 خیرات کیا کرو
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو
34 فضول خرچی نہ کیا کرو
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ
47 جنسی بدکاری سے بچو
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو
50 نفاق سے بچو
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے
55 بخیل نہ بنو
56 حسد نہ کرو
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی
62 صحیح راستے پر رہو
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو
65 مردہ جانور خون اور سور کا گوشت حرام ہے
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو
67 جواء نہ کھیلو
68 ہیرا پھیری نہ کرو
69 چغلی نہ کھاؤ
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو انھیں مدد دو
73 طہارت قائم رکھو
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو غلط سے پرہیز کرو
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے
95 مذہب میں رہبانیت نہیں
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ
98 خود کو لالچ سے بچاؤ
99 اللہ سے معافی مانگو یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘۔
اللہﷻ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین آمین آمین.💯✅
ایک بات آپ سب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں جو ےی ناقص عقل کی سمجھ میں آئ۔
جس باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کر ڈالا ۔۔۔۔شاید معاشرے میں اور بھی ایسے باپ گزرے ہونگے جنہوں نے بیٹی کا قتل کیا ہو۔
کیا واقعی اس باپ نے بیٹی کو مار ڈالا کیا واقعی صرف وہی اس گناہ کا ذمہ دار ہے کیا واقعی؟
ہو سکتا ہے کہیں نہ کہیں ہم یا اس کی فیملی بھی اس گناہ کی ذمہ دار ہو سکتی ہے۔
وہ مرد ہے اور مرد کبھی برا نہیں ہوتا ہے وہ تو عزت کرنا جانتا ہے۔
آپ خود سوچیں جب وہ پیدا ہوا ہو گا اگر اس کی والدہ والد نے اس کے اساتذہ نے محلے والوں نے اسے یہ کہا ہو کہ بیٹا پیدا ہونا تو نعمت ہوتی ہے بیٹے تو نسلیں سنوارتے ہیں۔۔۔ اس طرح اس کے بعد اگر بہن پیدا ہوئ ہو تو اس کے محلے والوں نے دوستوں نے یا اس نے کسی سے بھی سنا ہو کہ بیٹیاں تو بری ہوتی ہیں انہیں زندہ ہی مار دینا چائیے۔۔۔
اس لحاظ سے وہ تو کم عقل تھا نہ اس وقت اس کے ذہین میں یہ بات بیٹھ گئ ہو گی جو وہ آج تک نہیں بھول پایا اس کے ذہین کی تربیت ہی اچھے سے نہیں ہوئ ۔۔۔۔۔
اسے شاید کبھی کسی نے سمجھایا ہی نہ ہو کہ آخر بیٹیاں ہوتی کیا ہیں اسے کسی نے نہ بتایا ہو بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں۔۔۔۔
آج بھی ہمارے معاشرے میں ایسے مرد ہیں جنہیں عورتوں سے نفرت ہوتی ہے شاید۔۔۔۔
ان کا ذہین نا جکڑ چکا ہے ۔اس لئے وہ عورت کی ذات کو سمجھ نہیں پا رہیں ہیں۔۔۔۔
اکثر کہے رہے ہیں کہ اسے پھانسی کی سزا دی جائے شاید یہ فیصلہ اب تک ہو بھی چکا ہو۔۔۔ لیکن میں کہتی ہوں اس کو پھانسی دینے سے بہتر ہے اس کے ذہین کی تربیت کی جائے اسے اسلام کی تعریف بتائ جائے ۔۔۔۔۔
شاید اگلی بیٹی کی پیدائش پر وہ بہت اچھا باپ ثابت ہو۔
اس کی بیوی کو بیوہ نہیں کرنا چاہئیے اس کی ماں کو بے سہارا نہیں کرنا چائیے۔
ایک اچھی تربیت بہت ضروری ہے۔
آپ میں ہم سب کو چائیے کے الفاظ کا چناؤ اچھے سے کریں کیونکہ یہ دوسرے کے ذہین میں گھر کر جاتے ہیں جو شاید وہاں سے نکلنا دوسرے کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔
بس بچوں کی پرورش اچھے سے کی جائے کیونکہ نہ ہی مرد برا ہوتا ہے اور نہ ہی عورت۔
End ❤️❤️
You must be logged in to post a comment.