What are seven causes of obesity?

OBESITY🍒  موٹاپا🍒

 

جسم میں چربی کی مقدار ضرورت سے زائد ہونے کو موٹاپا کہا جاتا ہے۔ میڈیکل حوالہ سے موٹاپا انسان کی ایک طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے، انسان کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے اور پیٹ نکل آتا ہے۔ چربی عام طور پر جسم کے کل وزن کا بیس فیصد حصہ ہوتی ہے۔ اگر کسی انسان کا وزن، قد، جنس، عمر اور جسمانی ساخت کے حوالہ سے نارمل وزن سے چھ سات کلوگرام زیادہ ہو تو اُسے موٹا سمجھا جاتا ہے

🌡️موٹاپے کے کئی اسباب

ہیں 

اور جب تک کسی انسان کے موٹاپے کی وجہ کو پوری تحقیق کے بعد سمجھ نہ لیا جائے؛ علاج کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھی طریقہ علاج میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتا ہے سو ہر اِنسان کا موٹاپا اور اُس کی وجوہات دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے انفرادی کیس کو سمجھنا ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے لئے ضروری ہوتا ہے

صرف موٹاپے یا وزن کم کرنے کا علاج کرنے یا کروانے کے بجائے ہر اِنسان کے موٹاپے کی وجہ کا علاج کریں۔ اِس طرح نہ صرف موٹاپا کم ہوگا بلکہ مجموعی صحت میں بھی واضح بہتری آئے گی۔

آئیے موٹاپے کی وجوہات اور پھر ہومیوپیتھک علاج پر غور کرتے ہیں:

موٹاپے کی چند اہم وجوہات

اہم ترین وجہ ضرورت سے

🎤زائد کھانا پینا ہے

🎤 بے وقت کھانا

🎤 اور غیر متوازن خوراک بھی اِس میں شامل ہے۔

حمل اور اُس کے تقاضے

ذیابیطس کے مریضوں کا وزن عام طور پر کم ہو جاتا ہے تاہم بعض اوقات موٹاپا بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے۔

 

   حمل کو  روکنے والی ادویات 

شدہ خواتین میں مٹاپے کا اہم ذریعہ ہیں۔

پیدائشی اثرات

🎤ہارمون کی خرابی، زیادہ پیداوار

🎤ہڈیوں کے بڑا ہونے کی بیماری

🎤تھائی رائیڈ فنکشن میں خرابی

🎤سست مزاجی اور جسمانی کام کاج اور ورزش سے بچنا ۔۔ وغیرہ

علاج اور ہومیوپیتھک ادویات

🍒عام موٹاپا کم کرنے کا بہترین اصول یہ ہے🍒

 

کھانے پینے میں احتیاط کی جائے اور ورزش کو معمول بنایا جائے۔ بعض اوقات کم کھانے کے باوجود بھی وزن بڑھتا جاتا ہے؛ ایسی صورت میں وجہ کو سمجھ کر علاج کرنا ہوتا ہے۔ شادی شدہ خواتین میں موٹاپے کی اہم ترین وجہ

🎤 حمل روکنے کی ادویات اور ذرائع ہیں۔

عام طور پر اُن کو چھوڑتے ہی وزن میں کمی  یا زیادتی شروع ہو جاتی ہے

 

🍒 ہومیو پیتھک ادویات🍒

💊کلکیریا کارب CALCAREA CARBONICA : یہ دوا اُس موٹاپے کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کہ جس کے مریض کو سردی زیادہ لگے۔ بالخصوص پاوں اور ٹانگیں ٹھنڈے یخ رہتے ہوں۔ نیند میں یا ویسے بھی سر، گردن اور ماتھے پر پسینہ آتا ہو۔ کلکیریاکارب موٹاپے کے علاج میں استعمال ہونے والی اہم ترین ہومیوپیتھک دواوں میں سے ایک ہے۔ بارہا دفعہ ایسا ہوا ہے کہ کسی تکلیف کے لئے کلکیریا کارب سے علاج کرنے پر موٹاپا بھی واضح کم ہوگیا اور کولڈ ڈرنکس میں دلچسپی بھی باقی نہ رہی۔ بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کا رجحان اِس سے واضح کم ہو جاتا ہے۔

 

💊فیوکس ویسی کیولوسس FUCUS VESICULOSUS : 

اِس دوا کو موٹاپے کی کمی کے لئے بہت اِستعمال کرواتے دیکھا۔  میرے علم اور تجربہ میں بھی یہ دوا عمومی موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوئی ہے  اِستعمال کروانے پر یہ فیڈبیک بھی موصول ہوا ہے کہ وزن کم ہونے کے بعد دل بیٹھنے یا دل ڈوبنے اور عجیب کمزوری کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر صاحبان اِس پہلو کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اِس دوا کو تجویز کریں۔

 

💊فائٹولاکا PHYTOLACCA : پاکستان اور ایشیائی ممالک میں موٹاپے کی کمی کے لئے فائیٹولاکا کا استعمال زیادہ ہے۔ اِس کی وجہ یہاں کی طرزِ رہائش، خوراک اور موسمی اثرات ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے علامات اِس دوا کی طرف راہنمائی کرتی ہیں۔

 

💊کولیسٹرینم CHOLESTERINUM : وزن میں اضافہ کے ساتھ اگر کولیسٹرول لیول کی خرابی بھی موجود ہو تو اِس دوا سے مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 

💊گریفائٹس GRAPHITES : چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں اگر اچانک موٹاپا زیادہ ہونا شروع ہو جائے، ماہواری کم آئےاور جِلد کھردری ہو جائے تو گریفائٹس دوسری تکالیف کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا مداوا بھی کرے گی اور وزن میں مناسب حد تک کمی ہو سکے گی۔

 

💊فیرم میٹ FERRUM METALLICUM : خون کی کمی اور موٹاپا، چہرے پر خون کی کمی کے واضح اثرات۔  یہ دوا چہرے پر رونق لائے گی اور وزن میں بھی کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ دوا ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر استعمال کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 

💊تھائریڈینم THYROIDINUM : اگر موٹاپے کی وجہ تھائیرائڈ کی خرابی ہو تو یہ دوا جہاں مجموعی صحت کو بحال کرنے میں ممد و معاون ہوگی وہاں وزن اور زائد چربی کو کم کرنے پر بھی کام کرے گی۔ اِس دوا کے اِستعمال میں نہایت احتیاط اور مہارت کی ضرورت پڑتی ہے

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author

SEXUAL HEALTH ADVISER. DOB : 25 MARCH 2000 NATIONALITY : PAKISTAN CITY : SIALKOT