What آئی ایم ایف کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی چیئرمین سے کہا ہوگا کہ 2022 کے مارچ کی طرح انتشار اور فساد پھیلا کر ملکی معیشت کو تباہ نہ کرنا۔

 آئندہ عام انتخابات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اگلے وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام کا ہوگا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی تھی، آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی بھی شریک تھے جبکہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ میں بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات میں ریذیڈنٹ نمائندے ایستھرپیریز نے شرکت کی جبکہ آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سےورچوئل شرکت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف ٹیم سے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے معاہدہ طےکیا ہے، اس تناظر میں ہم مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

آئی ایم ایف کے وفد  نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔

آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

اگلے وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام کا ہوگا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی تھی، آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی بھی شریک تھے جبکہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔

 پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ میں بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات میں ریذیڈنٹ نمائندے ایستھرپیریز نے شرکت کی جبکہ آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سےورچوئل شرکت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف ٹیم سے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے معاہدہ طےکیا ہے، اس تناظر میں ہم مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج ملک کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔

نمائندہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس میں مسلم لیگ (ن)، پی-پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں غور کیا جائےگا۔

حماد اظہر کا بیان

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آج سہ پہر زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، پی ٹی آئی کی اقتصادی ٹیم کو آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر حمایت لینے کے لیے رابطہ کیا۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author