سموسہ چنا چاٹ
اجزاء
•میدہ_____ 2 کپ
•اجوائن_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
•نمک_____ آدھ چائے کا چمچ
•گھی_____ 2 کھانے کے چمچ
•پانی_____ گوندھنے کےلئے
•آلو_____ 2 عدد اُبلے ہوئے
•ہری مرچ_____ 2 عدد کٹی ہوئی
•ہرا دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ کٹا ہوا
• لال مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
•چاٹ مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
• نمک_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
چاٹ بنانے کےلئے
•سموسے_____ 2 عدد
•چنے_____ آدھ کپ اُبلے ہوئے
•دہی_____ آدھ کپ پھینٹا ہوا
•لال مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ پسی ہوئی
•چاٹ مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•پیاز_____ 2 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
•ہرے دھنیے کی چٹنی_____ 2 کھانے کے چمچ
•املی کی چٹنی_____ 4 کھانے کے چمچ
•ٹماٹر_____ 1 عدد
•سیو_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
ترکیب
ایک پیالے میں میدہ، نمک، اجوائن اور گھی ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور ڈھک کر تیس منٹ کےلئے چھوڑ دیں۔
پھر اس کے پیڑے بنائیں۔
اب ہر پیڑے کو لمبائی میں بَیل کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اُبلے آلو ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک کو آپس میں ملا کر فلنگ تیار کرلیں۔
پھر ہر ٹکڑے میں فلنگ بھر کے سموسے کی طرح فولڈ کرلیں۔
اب یہ سموسے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کرلیں۔
چاٹ بنانے کےلیے
ایک پلیٹ میں دو عدد سموسے ڈالیں۔
ہر سموسے کو آہستہ سے دبائیں کہ یہ ٹوٹ جائیں۔
اس پر اُبلے چنے اور تھوڑی سی دہی ڈالیں۔
پھر اس پر لال مرچ اور چاٹ مصالحہ بھی چھڑک دیں۔
اس کے بعد ہرے دھنیے کی چٹنی اور املی کی چٹنی پھیلا کر ڈالیں۔
آخر میں کٹی پیاز, ٹماٹر ڈالیں اور سیو سے گارنش کرکے پیش کریں۔
دہی کی وہ چٹنی جو ہم پکوڑوں سموسوں، ٹکیوں اور کبابوں میں کھانے کےلیے استعمال کرتے ہیں، رمضان میں اس چٹنی کا استعمال تقریباً روزانہ ہوتا ہے، ایک دن کی بنی ہوئی چٹنی دو دن تو استعمال کر سکتے ہیں لیکن تیسرے دن اس کا ذائقہ ختم ہو جاتا ہے تازہ چٹنی والی فریش خوشبو اور ذائقہ باقی نہیں رہتا،
اکثر خواتین اِس بچی ہوئی چٹنی کو ضائع کر دیتی ہیں، ضائع مت کیا کریں فریز کر لیا کریں پھر جب استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئے تو استعمال کر سکتے ہیں۔
تو اِس چٹنی کو ہم ضائع ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں؟
اس چٹنی کو پکوڑوں کے مکسچر میں استعمال کریں، پکوڑے پھولے ہوئے بنیں گے نرم بنیں گے اور ذائقہ بھی بہترین، میں تو اپنے مکسچر کے حساب سے تین چار کھانے کے چمچ ڈالتی ہوں، لیکن اگر چٹنی ڈالیں گے تو پھر میٹھا سوڈا بیسن میں نہیں ڈالیں گے۔
سالن پکاتے ہوئے مسالہ بھونتے وقت اِس چٹنی کو ڈالیں تو بہترین ذائقہ اور مزے دار سی گریوی تیار ہو گی، خاص طور پر کڑاھی گوشت میں، قورمے میں،
بریانی یا پلاؤ پکاتے ہوئے باقی مسالوں کے ساتھ اِس چٹنی کو بھی ڈال لیں، ذائقہ بھی مزے دار ہو گا اور چاول بھی نکھرے رہیں گے۔
آلو کے چپلی کباب کی ریسیپی
ترکیب
٭ آلوؤں کو دھو کر چھلکا اتار کر کدو کش کرلیں اور کچھ دیر ٹھنڈؑے پانی میں بھگو دیں ۔
٭ پھر اس پانی کو بہا دیں اور کرش کیے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح نچوڑ لیں کہ سارا پانی نکال دیں۔ ٭ پھر اس میں نمک، ہرا دھنیا، آدھا چمچ ادرک لہسن پیسٹ، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، میدہ، کارن فلور، مکھن، انار دانہ پسا ہوا
اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭کباب کی ٹکیاں بنائیں، انڈہ پھینٹ لیں پھر آئل گرم کریں اور ایک کباب کو انڈے میں ڈپ کر کے فرائی کرلیں۔
٭ ہوگئے تیار آپ کے جھٹ پٹ آلو کے کرسپی سے چپلی کباب۔ اس کو چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سروو کریں
You must be logged in to post a comment.