Top Ramzan Recipes
ماہ رمضان میں افطار میں ایسی چیزیں کھانی ضروری ہیں جو ذائقہ دار بھی ہوں اور غذائیت بخش بھی تاکہ دن بھر کی توانائی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔
اور اسطرح کے غذائیں لینی چاہئے کے جن سے گرم موسم کے اثرات سے بچنے میں مدد مل سکے
اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار قیمے کی کچوریاں بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔
مزیدار قیمے کی کچوریاں بنائیں
اجزا
قیمہ: آدھا کلو
پیاز آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی: 2 عدد درمیانی
ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ
ثابت دھنیا: 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی: 3 سے 4 عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا: 1 گٹھی
لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
میدہ: 1 کلو
میٹھا سوڈا: 1 چائے کا چمچ
اجوائن: آدھا چائے کا چمچ
تیل: تلنے کے لیے
ترکیب
سب سے پہلے میدے میں نمک٬ میٹھا سوڈا، اجوائن اور 4 کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 8 سے 10 منٹ تک اچھی طرح گوندھیں، پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ تک گرم کریں، قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا پانی خشک ہو جائے۔
اب ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر 2 سے 3 منٹ بھون لیں۔
چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں، ہر پیڑے میں ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کریں، دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔
گرم گھی میں سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔
کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال کر کیچپ اور چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔
کرسپی پکوڑا
اجزاء:
بیسن_____ آدھ پاؤ
آلو_____ 1 عدد
پیاز_____ 1 عدد
ہری مرچ_____ 2 عدد
اجوائن_____ 1 چٹکی
کھانے کا سوڈا_____ 1 چٹکی
پانی_____ حسبِ ضرورت
لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ کٹُی ہوئی
زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
ثابت دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ
تیل_____ حسبِ ضرورت
ترکیب:
آلو کو لمبائی میں باریک کاٹ لیں، ساتھ ہی پیاز کے سلائس کاٹیں۔
اب ہری مرچ کو باریک کاٹ لیں۔
پھر ایک برتن میں بیسن، آلو، پیاز، ہری مرچ، کُٹی لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، اجوائن اور کھانے کا سوڈا ڈال کر مکس کریں اور پانی سے گھول کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
آخر میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکے پکوڑے ڈال کر فرائی کرلیں اور گرم سرو کریں۔
مشہور بھگارے دہی بڑے۔
اجزاء:
شان دہی بڑا مکس: ایک پیکٹ
نمک: حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ: حسب ذائقہ
ترکیب:
دہی بڑا چاٹ مصالحہ اور دہی بڑا مکس ایک پیالے میں ڈالیں۔
اس میں تھوڑا پانی ملا کر پھینٹ لیں اور گرم تیل میں پکوڑے فرائی کرلیں۔
پانی میں تھوڑا نمک ملا کر رکھیں۔
پکوڑے ٹھنڈے کر کے نمک کے پانی میں ڈال دیں۔
تھوڑی دیر بعد پکوڑے نکال کر ہاتھ سے دبا کر پانی نکال دیں۔
اب دہی میں چینی ملا کر پھینٹ لیں۔
اور پکوڑوں پر ڈالیں، اوپر سے دہی بڑ اچاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔
اوپر سے تیل کڑی پتے اور زیرے سے بھگار دیں۔
مزیدار مونگ دال کے دہی بڑے تیار ہیں۔
ترکش لسی
ترکیب:
ترکش لسی
دہی ایک کپ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
دودھ ایک گلاس
زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچ
پودینے کے پتے 20 سے ۲۵ 5
برف کیوب کی ایک ٹرے
تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ، پانی نہیں ڈالیں ۔ پانی کی جگہ برف ڈالیں اور اس کے ساتھ اس کو اتنا بلینڈ کریں کہ برف اچھی طرح چورا ہو جائے ۔مزیدار ٹرکش لسی تیار ہے۔ لسی کے اجزاء افراد کے حساب سے کم زیادہ کئے جا سکتے ہیں
You must be logged in to post a comment.