واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ برس ماہرین فلکیات کو ہمارے نظام شمسی سے باہر 200 سے زیادہ نئے سیارے ملے ہیں۔ سنہ 2022 کے آغاز تک ماہرین فلکیات نے پانچ ہزار سے بھی کم ایکسپوپلینٹس دریافت کیے تھے اور 2022 کے آخر تک یہ تعداد بڑھ کر 5235 ایکسپو پلینٹس ہو گئی ۔ جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ نے مزید سیاروں کو دریافت کرنے میں مدد کی ہے۔ خلا میں بھیجی گئی سب سے طاقتور دور بین نے اس ہبل دوربین کی کامیابیوں کو پیچھے چھوڑ دیا جو اب بھی کام کر رہی ہے۔ جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے جولائی میں اپنی پہلی کائناتی تصاویر کو منتقل کرنا شروع کیا تھا۔ دس ارب ڈالر کی ٹیلی سکوپ کا ایک اہم مقصد ستاروں کی زندگی کے چکر کا مطالعہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا مقصد ایکسپو پلینٹس (زمین کے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں) پر تحقیق کرنا ہے۔
امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'ہم نے سال کا آغاز پانچ ہزار سے کم تصدیق شدہ ایکسپو پلینٹس کے ساتھ کیا اور یہ سال 5235 معلوم دنیاؤں کے ساتھ ختم ہوا۔ ان میں سے تقریباً چار فیصد زمین یا مریخ جیسے چٹانی سیارے ہیں۔ نیا سال کیا لائے گا؟ مزید سیارے!'
جب ان کی ساخت اور خصوصیات کی بات آتی ہے تو ایکسپو پلینٹس میں دنیا کی ایک متنوع رینج ہوتی ہے، ان میں سے کچھ کچھ چھوٹے اور چٹانی ہیں، دوسرے زمین کی طرح نظر آتے ہیں۔ ماہرین فلکیات نے 2022 میں جدید ترین سیارہ دریافت کیا، جس کا نام HD 109833 b ہے، یہ نیپچون جیسا ایکسپو سیارہ ہے جو ایک جی قسم کے ستارے کے گرد چکر لگاتا ہے۔ ماہرین فلکیات نے اسے ٹرانزٹ طریقہ استعمال کرتے ہوئے ڈھونڈا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن)موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹروے(ایم ون )کے سروس ایریاز پر کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے نرخوں کی شکایات توسامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر اب ایم ون سروس ایریاز پر پیڈ واش روم سروس کی فراہمی میں بھی من مانی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پر واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مسافروں کی جانب سے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے پچاس فیصد سے بھی زائد اضافے پر کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں این ایچ اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز پر فری واش روم کی سہولت بھی مسافروں کو دستیاب ہے جبکہ جن واش رومز کی کے پیسے بڑھائے جا رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نےکوئی موقف نہیں دیا۔
You must be logged in to post a comment.