Top-Do you want to earn money by writing articles for us?

خوش آمدید

 اگر آپ ہمارے ساتھ کام نہیں بھی کرنا چاہتے ھیں تو مندرجہ ذیل معلومات ضرور پڑھ لیں۔ ھو سکتا ھے آپ کے کام آئے ۔

    اور اگر آپ ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تو یہ نیچے دی گئی معلومات کو پڑھنے کے بعد اپلائی کریں۔ 

 

انویسٹمنٹ



  الف۔ ہمارے ساتھ کام کرنے کے لئے آپ کو رجسٹریشن فیس نہیں دینی پڑےگی۔

   ب۔   ہمارے ساتھ کام کرنے کے دوران یا بعد میں آپ کو کسی قسم کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

  ث۔  جب ھم آپ کو کسی قسم کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کریں گے۔ تو ہم کسی قسم کی فیس کا آپ سے تقاضہ نہیں کریں گے۔

   ج۔  ھمارے ساتھ کام کرنے کے کل دورانیہ میں کبھی آپ سے ایک روپیہ کا تقاضہ نہیں کیا جائے گا ۔

 نوٹ۔  اگر آپ آن لائن کام کرتے ھیں اور کلائنٹ آپ سے ایڈوانس یا پھر سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے لئے یا سیلری ٹیکس کے نام پر الغرض کسی مد میں تھوڑی یا زیادہ رقم کا تقاضہ کرتا ھے تو وہ دراصل آپ سے رقم بٹورنا چاہتا ھے۔

 

کام کیا ھو گا۔

 

  الف۔  ھمارے لئے آپکو آرٹیکل لکھنے ھوں گے۔ 

  ب۔ ہم صرف اردو آرٹیکل لکھواتے ھیں۔ 

 ث۔  اگر آپ کو اردو ٹائیپنگ نہیں آتی تو آپ ھمیں رجسٹر کے پیج پر آرٹیکل لکھ کر بھیج سکتے ھیں۔

  ج۔ آرٹیکل کا نام یعنی ٹائٹل اور ہیڈنگ ہم خود دیں گے۔ 

   د۔   اگر آپ ہمارا دیا ھوا آرٹیکل کتابوں سے یا مختلف ویب سائٹ سے ریسرچ کر کہ خود اردو میں رجسٹر پر لکھ کر یا پھر ٹائپ کر کہ بھیجتے ھیں تو اس آرٹیکل کا پلیگرزم ھم چیک کریں گے۔ اور بیس فی صد سے کم  پلیگرزم ھم خود درست کریں گے۔ اور اگر پلیگرزم بیس فیصد سے زیادہ ھوا تو آرٹیکل دوبارہ آپ کو واپس درستگی کے لئے بھیجا جائے گا۔ 

ڈ۔   اگر آپ آرٹیکل چیٹ جی پی ٹی سے لکھتے ہیں تو اس آرٹیکل کا پلیگرزم آپ خود چیک کریں گے۔ چیٹ جی پی ٹی سے لکھے گئے آرٹیکلز میں صرف پانچ فیصد پلیگرزم کی اجازت ھو گی۔ 

  ر۔   اگرآپ چیٹ جی پی ٹی سے آرٹیکل لکھتے ھیں تو آپ کا سات دن میں صرف ایک آرٹیکل قبول کیا جائے گا۔ 

 اور چیٹ جی پی ٹی سے لکھے گئے آرٹیکل کا حجم دو ہزار الفاظ ھو گا۔ الفاظ کا شمار کرنے کے لئے ہماری تجویز کردہ ویب سائٹ کا استعمال کیا جائے گا۔  پلیگرزم چیک کرنے کے لئےھم آپ کو پلیگرزم چیکنگ ویب سائٹ کا پریمئم فری مہا کریں گے۔ جسے ھم نے خود خریدا ھوا ھے۔ چیٹ جی پی ٹی سے لکھے گئے آرٹیکل کی قیمت صرف ایک ھزار پاکستانی روپے ادا کی جائے گی۔ اور اگر آپ ریسرچ کرنے کے بعد آرٹیکل اردو میں ٹائیپ کر کے دینا چاہتے ہیں تو آپ کو آرٹیکل ھمارے دیئے گئے گوگل ڈاکیومینٹ کے پیج پر ٹائیپ کرنا ھو گا۔ اس آرٹیکل کا ریٹ بارہ سو پاکستانی روپے ھو گا۔  نیز اس آرٹیکل کا حجم سات سو پچاس الفاظ ھو گا۔

 

  ز۔   رجسٹر پر لکھے گئے آرٹیکل کے لئے اے۔ فور کاغذ کا استعمال کرنا ضروری ہو گا۔ 

  اے ۔ فور پیج پر بیس لائنیں کچی پینسل سے لگا کر آرٹیکل شروع کیا جائے گا۔ کاغذ پر اس آرٹیکل کا حجم پچھتر لائن یعنی چار پیج ھوگا۔  اس آرٹیکل کی قیمت بارہ سو پاکستانی روپے ادا کی جائے گی۔ کا غذ پہ لکھے گئے مضامین ایک ماہ میں صرف پندرہ آرٹیکل قبول کئے جائیں گے۔  



انتخاب کے بعد آپ ہمارے ساتھ کام کیسے کریں گے؟

 

ھمارے ساتھ آپ کی بغیر فیس رجسٹریشن کے بعد کام کے دوران اگر آپ کو کسی قسم کی ٹیکنیکل مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کام کے لئے ھم  آپ کو اپنا نمبر فراہم کریں گے۔ کال کے ذریعے یا وائٹس ایپ پہ آپ کی راہنمائی کی جائے گی۔ 

  گھر میں ایمرجنسی یا خود کی صحت خراب ھونے کی صورت میں ھمیں ایک سنگل میسج کرنا اخلاقی ذمہ داری ھو گی۔

 ایک آرٹیکل سبمشن کے  چوبیس گھنٹے میں اس کی قبولیت کو لازمی بنانا ہو گا۔ اس وقت تک آن لائن رہنا یا اپنا موبائل نمبر آن  رکھنا لازمی ہو گا۔ آپ کی طرف سے دئے گئے پے مینٹ میتھڈ کے ذریعے دوسرے آرٹیکل کی سبمشن سے پہلے فرسٹ والے آرٹیکل کی قیمت ادا کرنے کے ھم پابند ھوں گے۔

  اگر دوسرا آرٹیکل سبمٹ نہیں کرواتے تو آپ کو سات دن سے پہلے پے مینٹ ادا کرنا ھماری اولین ذمہ داری ھو گی۔

 ایک ماہ کام کرنے کے بعد سسٹم کی بہتری کے لئے آپ ہمیں ھمارے بتائے گئے ذریعے سے اپنی سفارشات بھیجیں گے۔ تاکہ سسٹم میں امپرومنٹ لائی جا سکے۔ اور آپ کے یہ مشورے ھمارے لئے مشعل راہ ھوں گے 

 

لکھنے سےمتعلق ھدایات

 

   اگر آپ کاغذ پر آرٹیکل لکھتے ھیں تو:

   ۔ ضروری ھے کے آپ انک والا پین استعمال کریں۔

   ۔ لازمی ھے کہ انک یعنی سیاہی بلیو استعمال ھو گی۔ 

   ۔ ہیڈنگ کے لئے آپ  

سرخ بال پوائنٹ استعمال کریں گے۔

   ۔ آرٹیکل لکھنے کے لئےبلیو جیل پین استعمال کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس کی لکھائی عام بال پوائنٹ سے موٹی ھوتی ھے۔

 

اپلائی کیسے کرنا ھے

 

نیچے لنک پر کلک کر کے آپ اپنی سادہ سی۔ وی

بھیجیں۔ سی وی ہماری طرف سے دئے گئے فارم کو فل کرکہ بھیجی جائے گی۔ 

 سی وی سبمٹ کرنے کے دس دن کے اندر آپ سے بذریعہ ای میل یا واٹس ایپ رابطہ کیا جائے گا۔ 

اور کام کی ھدایات لینے کے بعد آپ شروع کر سکیں گے۔ 

 نوٹ۔  آپ کا آرٹیکل پبلش ھو نے کے بعد آپ اپنا آرٹیکل ہماری ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔ 

 

اگر آپ ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ھیں تو نیچے سی وی پر کلک کر کے اپلائی کریں۔ شکریہ۔

 

سی وی بھیجیں

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author

No matter the power of enemy. I can never afraid of dangers. It,s not pride. It,s gust who i am?