السلام علیکم دوستو! اج کل ہر بندے کے ہاتھ میں بڑا موبائل فون موجود ہے، چاہے وہ شہر میں ہو یا گاؤں میں۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ صرف فیس بک یا ٹک ٹاک دیکھ کر اپنا وقت اور انٹرنیٹ ضائع کر دیتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسی موبائل سے آپ اپنے گھر کا خرچہ بھی نکال سکتے ہیں؟
بہت سے بھائی پوچھتے ہیں کہ ہمیں کوئی ایسا کام بتاؤ جو ہم اپنے گاؤں میں بیٹھ کر سکون سے کر سکیں۔ تو جناب، آج میں آپ کو تین ایسے طریقے بتاؤں گا جو بالکل سچے ہیں اور کوئی بھی بندہ اسے کر سکتا ہے۔
نمبر 1: لکھائی کا کام
اگر آپ تھوڑا بہت پڑھنا لکھنا جانتے ہیں، تو آپ انٹرنیٹ پر مضمون لکھ کر پیسے کما سکتے ہیں۔ جیسے میں ابھی یہ باتیں لکھ رہا ہوں، آپ بھی کسی بھی چیز کے بارے میں، جیسے کھیتی باڑی، صحت یا خبروں کے بارے میں لکھیں۔ یہ ویب سائٹ آپ کو اس کے پیسے دیتی ہے۔ بس آپ کی بات سچی اور سادہ ہونی چاہیے۔
نمبر 2: چیزیں بیچنا یا مشہوری کرنا
آج کل بہت سے لوگ واٹس ایپ پر چیزوں کی تصویریں بھیج کر پیسے کماتے ہیں۔ آپ کسی بڑی دکان یا کمپنی کے ساتھ جڑ جائیں، وہ آپ کو تصویریں دیں گے، آپ نے بس اپنے جاننے والوں کو دکھانی ہیں۔ جب کوئی چیز بکے گی، تو آپ کو بیٹھے بٹھائے اپنا حصہ مل جائے گا۔
نمبر 3: اپنا ہنر دکھانا
اگر آپ کو کوئی کام آتا ہے، جیسے مستری کا کام، ٹریکٹر ٹھیک کرنا، یا کوئی بھی ہنر، تو اس کی چھوٹی سی ویڈیو بنا کر فیس بک پر ڈال دیں۔ جب لوگ آپ کا کام دیکھیں گے، تو آپ کو دور دور سے کام کے آرڈر بھی ملیں گے اور فیس بک سے الگ پیسے آئیں گے۔
You must be logged in to post a comment.