*🕋 01 || معارف حرمین*
(✍️ ترتیب : شعبہ بنات الخلیل)
شوال 1443ھ/ مئی 2022ء رئیس الریان مفتی سفیان بلند حفظہ اللہ سفر حرمین پر تھے، اس سفر کے دوران مدینہ منورہ کی زیارات پر جانا ہوا جس میں رہبر مفتی شاکر ذکی بھوپالی حفظہ اللہ تھے جنہوں نے بہترین علمی و عملی امور کی نشاندہی فرمائی، مکمل زیارت کو مقطع صوتی میں مسجّل کیا گیا تھا جس کو اب تحریری صورت میں پیش کیا جارہا ہے، کہیں غلطی پر نظر آئے تو مطلع فرمائیں، اس پر معذرت خواہ ہیں !
*🕌 زیارت مسجد قباء*
مدینہ منورہ میں کھجور کی تقریباً 60 قسمیں ہیں، بعض لوگ 300 بھی بتاتے ہیں بہرحال بہت قسمیں ہیں، سب سے اچھی کھجور عجوہ ہے۔
▪︎ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
*العجوة من الجنة*
"عجوہ جنت کا پھل ہے."
اور فرمایا *من تصَبَّح بسبع تمرات من عجوة المدينة لا يصيبه فى هذا اليوم سم، ولا سحر*
اور فرمایا کہ جو آدمی صبح سات عجوہ کھالے، اس دن جادو اور زہر کااثر نہیں ہوگا۔
فائدہ کی بات یہ ہے کہ ویکسین لگوانے جائیں تو یہ کھالیں تو مضر اثرات سے محفوظ رہیں گے ان شاء اللہ!
▪︎ برنی کھجور کے بارے میں بھی ایک حدیث ہے : *فیه شفاء، لیس فیه داء*
برنی کھجور میں شفاء ہے بیماری کوئی نہیں۔
*☆ مسجد قباء*
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے تشریف لائے تو قباء میں 14 دن ٹہرے، اور سب سے پہلا کام یہ کیا کہ مسجد بنائی۔
(مسجدیں آباد ہوں گی تو گھر آباد ہوں گے مسجدیں ویران ہوں گی تو گھر ویران ہوں گے)
*مسجد قباء میں نماز کی فضیلت*
من تطهّر فی بیته ثم أتی مسجد قباء فصلی فیه صلاۃ کان له أجر العمرۃ.
جو آدمی گھر سے وضو کرے اور مسجد قباء آئے یہاں نماز پڑھے تو اس کو ایسا ثواب ملے گا جیسے عمرہ کا ثواب ملتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سنیچر (ہفتے) کے دن یہاں تشریف لاتے تھے لیکن عمرہ کا ثواب کسی بھی دن کے ساتھ خاص نہیں ہے۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نےحضور اکرم ﷺ سے پوچھا کہ مسجد کہاں بنائیں؟ فرمایا کہ میری اونٹنی کو لے جاؤ، جہاں یہ اونٹنی بیٹھ جائے وہاں مسجد بنادینا، (تو بیچ والا گنبد ہے مسجد قباء کا، یہ بڑا گنبد نظر آرہا ہے یہاں یہ ادھر اونٹنی بیٹھی تھی) مسجد قباء کے درمیانی گنبد کے نیچے بیٹھی تھی
جب آپ اندر جائیں گے امام کے پیچھے کھڑے ہوں گے تو تقریبا پانچ صفیں پیچھے اوپر دیکھیں تو گنبد کے اندر آپ کو دو سوراخ اس کی سیدھ میں اونٹنی بیٹھی تھی، اصل مسجد وہاں بنائی گئی تھی، باقی یہ نماز آدمی کہیں بھی پڑھے اس کا پورا ثواب مل جائے گا ان شاءاللہ ! بعد میں مسلمانوں نے مسجد قباء بنائی تھی۔
اس کے مقابلے میں منافقوں نے ایک مسجد "مسجد ضرار" بنائی تھی، جس کا ذکر قرآن میں بھی ہے، مسجد ضرار کہاں تھی، ایک روایت کے مطابق جہاں مسجد قباء کے واش روم، بیت الخلاء ہیں، اس جگہ مسجد ضرار تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے بوڑھوں کے لئے ایک مسجد بنائی ہے، آپ ہماری مسجد میں آکر نماز پڑھیں !
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ابھی تو ہم غزوہ تبوک کے لئے جارہے ہیں تو واپسی میں آئیں گے جب واپس آرہے تھے، ایک دن کا سفر باقی تھا تو جب یہ آیت نازل ہوئی : *لا تقم فیه أبدًا*
آپ ہرگز وہاں نہ جائیں آپ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو وہاں بھیجا کہ جاؤ ! اس کو جلا کر توڑ کر آجاؤ، اس مسجد کو توڑ دیا، وہ مسجد نہ تھی ملاقات کی جگہ تھی، اس مسجد کو توڑ دیا، ختم کردیا۔
ایک صحابی نے وہاں مکان بنوایا جب تک وہاں رہے، ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی، کوئی بکری وہاں بچہ نہیں دیتی تھی، کوئی مرغی انڈا نہیں دیتی تھی کیونکہ نحوست والی جگہ تھی۔
اور یہ مسجد ابو عامر فاسق نے بنائی تھی، لوگ اس کو راہب کہتے تھے یعنی اللہ والا، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ یہ راہب نہیں فاسق ہے اور یہ فاسق آدمی حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ کا باپ ہے جن کو فرشتوں نے جنگ احد میں غسل دیا تھا!
ابو عامر فاسق نے خود دعا کی تھی اپنے اور حضور ﷺ کے بارے میں کہ ہم میں سے جو ناحق ہے :
*یعیش وحیدا و یموت بعیدا*
وہ اکیلا رہے اور وطن سے دور جاکے مرے تو خود ملک شام میں جاکے مرا ہے۔
آپ یہاں مسجد میں دو نفل پڑھ لیں، ایک ہی نفل میں آپ بہت ساری نیتیں کرسکتے ہیں، اگر ابھی اشراق کا وقت ہے تو اشراق کی نیت کرلیں، تحیة الوضو، تحيةالمسجد، صلاة التوبة، صلاة الشكر، صلاة الحاجة وغیرہ کم از کم چھ نیتیں تو آپ کرسکتے ہیں، ساری نیتوں کا ثواب آپ کو مل جائے گا ان شاءاللہ، پہلی رکعت میں سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص اختصار سے پڑھ
You must be logged in to post a comment.