How was the baby recovered with the help of hidden camera?

امریکہ کی ریاست نیویارک میں ایک بچی جو سنہ 2019 میں گُم ہو گئی تھیں، پولیس کے مطابق انھیں ایک گھر کی سیڑھیوں کے نیچے خفیہ کمرے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

پیسلی شلٹس نامی بچی کی عمر اب چھ برس ہو چکی ہے اور اسے ساگیٹیز کے قصبے میں پیر کو برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی صحت ٹھیک ہے اور اب اسے اس کے قانونی سرپرست یعنی اپنی بڑی بہن کے ساتھ ہیں۔

بچی کی برآمدگی کے بعد اس کے والدین (جن سے بچی لے لی گئی تھی) کو حوالگی کے حکم پر عمل نہ کرنے اور بچی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔جولائی 2019 میں پیسلی کی گمشدگی کی رپورٹ ریاست نیویارک کی ٹیوگا کاؤنٹی میں درج کروائی گئی تھی۔ اس وقت بچی کی عمر دو سال بتائی گئی تھی۔

اس وقت پولیس اور دیگر سرکاری حکام کا خیال تھا کہ پیسلی کو اس کے والدین، 33 سالہ کمبرلی کُوپر اور 32 سالہ کرک شلٹس نے اغوا کیا ہے۔

حالیہ عرصے میں جب پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ پیسلی کو ساگیٹیز کے قصبے میں کسی خفیہ مقام پر چھپا کر رکھ جا رہا ہے تو پولیس نے متعلقہ حکام سے مذکورہ مکان کی تلاشی کے وارنٹ حاصل کر لیے۔ اس سے پہلے بھی پولیس اس مکان کی تلاشی لے چکی تھی۔

جب پولیس نے چھاپہ مارا تو مذکورہ مکان کے مالک، 57 سالہ کرک شلٹس سینیئر وہاں موجود تھے۔ انھوں نے پولیس سے کہا کہ انھیں کچھ معلوم نہیں کہ پیسلی کہاں ہے۔

لیکن ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد، پولیس کے ایک اہلکار کو لگا کہ گھر کے زیر زمین حصے (بیسٹمنٹ) کو جانے والی سیڑھیوں کو عجیب طریقے سے تعمیر کیا گیا تھا۔

وہاں سے بہت سے تختے ہٹانے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ پیسلی اور مِس کمبرلی کُوپر ایک چھوٹی سی جگہ پر دبکی بیٹھی ہیں جہاں خاصی نمی اور ٹھنڈ تھی۔

 پیسلی کی صحت ٹھیک ہے۔

مِس کوپر اور مسٹر شلٹس جونیئر اور ان کے والد مسٹر شلٹس سینیئر کو پیسلی کو اغوا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ بعد میں باپ بیٹے کو مقدمے کی عدالتی کارروائی شروع ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مِس کُوپر کے خلاف پولیس نے خصوصی وارنٹ حاصل کیا تھا، جس کے تحت انھیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 ابھی اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور کچھ اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

وہاں سے بہت سے تختے ہٹانے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ پیسلی اور مِس کمبرلی کُوپر ایک چھوٹی سی جگہ پر دبکی بیٹھی ہیں جہاں خاصی نمی اور ٹھنڈ تھی۔

بچی کا معائنہ کرنے والے طبی عملے کا کہنا تھا کہ پیسلی کی صحت ٹھیک ہے۔

مِس کوپر اور مسٹر شلٹس جونیئر اور ان کے والد مسٹر شلٹس سینیئر کو پیسلی کو اغوا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ بعد میں باپ بیٹے کو مقدمے کی عدالتی کارروائی شروع ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مِس کُوپر کے خلاف پولیس نے خصوصی وارنٹ حاصل کیا تھا، جس کے تحت انھیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

پولیس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور کچھ اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author

Hi, I'm Riaz Gillani, a professional writer and content creator with a passion for crafting engaging stories and articles. With a strong background in research and writing, I deliver high-quality content that resonates with audiences. Let's collaborate and create something amazing! ✍️