How was Bill Gates' visit to Pakistan?

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے جمعرات کو مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور اطلاعات کے مطابق وہ آج شام کو ہی واپس امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد بل گیٹس نے انسدادِ پولیو پروگرام کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

بل گیٹس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس سال ملک میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

 گیٹس نے پولیو کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل ستمبر 2019 میں مائیکروسافٹ کے بانی نے نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کو احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان گزشتہ تین برس کے دوران کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت ہوتی رہی ہے جس میں انسداد پولیو، کرونا وائرس سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاتا تھا۔

  بل گیٹس نے چک شہزاد میں قائم کورونا سے متعلق ہسپتال کا دورہ کیا ، وہ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کرینگے ۔

بانی مائیکرو سافٹ کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔

 ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔یاد رہے کہ احترام اور عزت کے لیے دیے جانے والے اعزازات میں سے ہلال پاکستان، نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہے

 کورونا کنٹرول پر بل گیٹس اور وفد نے این سی او سی کے کردار کو سراہا، بِل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود پاکستان میں کورونا وبا کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا

 سراہابل گیٹس نے این سی او سی کے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدامات میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیو مہم اور کورونا کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

بل گیٹس نے پولیو کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل ستمبر 2019 میں مائیکروسافٹ کے بانی نے نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کو احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان گزشتہ تین برس کے دوران کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت ہوتی رہی ہے جس میں انسداد پولیو، کرونا وائرس سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاتا تھا۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author

Hi, I'm Riaz Gillani, a professional writer and content creator with a passion for crafting engaging stories and articles. With a strong background in research and writing, I deliver high-quality content that resonates with audiences. Let's collaborate and create something amazing! ✍️