how to make your own house within 2 years though business

 

اپنا گھر بنانا ہے؟ یہ پوسٹ پڑھ کر عمل کر لو۔ آج سکرین شاٹ لے کر رکھ لو۔ میرا دعویٰ ہے آپ 2023 ختم ہونے سے پہلے گھر بنا چکے ہوں گے۔۔

 

مجھے چند منٹ پہلے ایک لڑکی کا میسج ملا۔ اس کا کہنا تھا کہ آپی میں نے گھر خریدنا ہے میری کچھ ہیلپ کرو۔ ہم وظیفہ پڑھ رہی ہیں، کچھ اور دوستیں ہیں وہ مدد کریں گی، بینک سے ہم لون لینا نہیں چاہتے اور ابھی کے حالات یہ ہیں کہ ماہانہ اخراجات بھی پورے نہی ہوتے قرض چڑھ رہا ہے ۔۔

 

میں نے سوچا کہ اس بارے لکھا جائے۔ کیونکہ یہ بات کئی لوگوں کے لیے مددگار ہو سکتی ہے۔

دیکھیں یہ کبھی بھی ممکن نہیں ہے کہ کوئی آپ کو گھر خرید کر دے دے۔ آج کل پاکستان میں معمولی سا گھر بھی تیس لاکھ سے زیادہ پیسوں کا ہے۔ اب مجھے بتائیں کہ کون اتنی ڈونیشن کرے؟

 

گھر بنانا ہے تو "چھ مہینے کے لیے مر جائیں"

جی ہاں، آپ نے بلکل صحیح پڑھا ہے۔ مر جائیں چھ مہینے کے لیے۔ اپنے دوستوں، رشتے داروں وغیرہ سب سے تعلق ختم کریں۔ جیسے بھی کر کے ایک کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ خریدیں اور کمرے کے ایک کونے کو اپنی تمام دنیا سمجھ لیں۔ آپ نے چھ مہینے اس کونے میں بیٹھ کر صرف مہارتیں سیکھنی ہیں۔

یوٹیوب، بلاگنگ، ڈیجیٹل مارکیٹگ۔

پہلا ایک مہینہ فری میں یوٹیوب سے سیکھیں۔ ان تینوں کو سیکھنے پر دس دس دن لگائیں۔ پھر آپ کو جو آسان محسوس ہو اس کا کسی قابل اور ڈھیر مہنگے استاد سے کورس لیں پھر چاہے آپ کو پچاس ہزار ہی فیس کیوں نا پے کرنی پڑے۔

 

یہ استاد آپ کو تین مہینوں کے اندر اندر لاکھوں کمانے والی گیم سمجھا دے گا۔ پھر بتا دوں کہ "مہنگے استاد سے کورس لیں"

کیونکہ جو استاد خود کو سستا بیچے گا وہ آپ کو کیا خاک پڑھائے گا؟ وہ بچارا خود اپنے روزگار کو دھکا لگا رہا ہوتا ہے۔ آپ تب ہی کما پائیں گے جب آپ اس انسان سے سیکھیں گے جس کے لیے پیسہ کمانا اور پیسہ لگانا پانی پینے سے بھی زیادہ آسان کام ہو۔۔

 

خیر، آپ کو اب تک چار مہینے گزر گئے۔ آپ کے پاس مہارت آ چکی۔ اب دو مہینے اپنی اس مہارت میں خود کو بہتر سے بہترین بنانے میں لگا دیں۔ ٹوٹل چھ مہینے گزر گئے؟ مبارک ہو۔ آپ نے گھر کی بنیاد رکھ لی۔۔۔

 

جو مہارت آپ نے سیکھی اسی کو فائیورر وغیرہ پر بیچنا شروع کریں۔ مقصد وہاں سے کما کر کھانا نہیں، مقصد وہاں سے کما کر اپنے چینل، بلاگ، ڈیجیٹل مارکیٹگ ایجنسی پر انویسٹ کرنا ہونا چاہیے۔ فری لانسنگ کریں، کماتے جائیں اور اپنے بزنس پر لگاتے جائیں۔

جب آپ کو ایک سال پورا ہو جائے گا آپ ماہانہ ایک لاکھ کے قریب کمانے لگ جاؤ گے۔ پھر ان پیسوں کو ہی طریقے سے انویسٹ کرو، ٹیم بناو، ان سے کام لو۔ ٹھیک دو سال پورے ہونے تک آپ کے پاس تین مرلہ کا درمیانے درجے کا گھر خریدنے کا پیسہ جمع ہو چکا ہو گا۔۔۔۔

 

یہ بات ذہن میں رکھ لیں۔ بغیر لمبی چوڑی وراثت، انویسٹمنٹ، بزنس کے اگر آپ خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈیجیٹل ورلڈ کی طرف آنا ہی پڑے گا۔ ورنہ وظیفے یا پرائے کندھے کروڑوں میں سے کسی ایک کے ہی کام آتے ہیں۔ اپنا بوجھ خود اٹھاؤ۔ پرائے کندھوں کا سہارا لینے کی سوچ چھوڑ دو

 

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author