بریانی ایک مخلوط چاول کی ڈش ہے جس کی ابتدا برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں ہوتی ہے۔ یہ مصالحے، چاول، یا تو گوشت کے ساتھ، یا انڈے یا سبزیوں جیسے آلو کے ساتھ بنایا جاتا ہے. بریانی جنوبی ایشیاء کے مقبول ترین پکوان کے ساتھ اس خطے سے تعلق رکھنے والے ڈائسپورا میں سے ایک ہے۔
حیدرآبادی بریانی جسے حیدرآبادی دم بریانی بھی کہا جاتا ہے، حیدرآباد سے بریانی کا ایک انداز ہے، باسمتی چاول اور بکرے کے گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔ نظام حیدرآباد کے کچن میں پیدا ہوتا ہے، یہ حیدرآبادی اور مغلائی کھانے کے عناصر کو یکجا کرتا ہے۔ حیدر آباد کے کھانوں میں حیدرآباد بریانی ایک کلیدی ڈش ہے۔
بریانی ایک ایسی ڈش ہے جو سب کو پسند ہے۔ بچے بڑھے سب بہت شوق سے کھاتے ہیں اگر کسی کا دل کھانے کا نہیں بھی چاہ رہا ہوتو بریانی کا نام سن کر ہی بھوک لگ جاتی ہے اس میں گوشت، ویجیاں اور مصالحے اور جڑی بوٹیوں کا تالاب وافر مقدار میں بھرا ہوا ہوتا ہے۔جو کہ اس کے منفرد ذائقہ کو دوبالا کرتا ہے۔
اجزاء
بکرے کا گوشت 1کلو
چاول 1کلو
دہی 1پیالی
گرم دودھ 1پیالی
گھی 1 پیالی
باریک کٹی پیاز 4 عدد
لونگ 4عدد
لیمو ں 6عدد
ہری مرچ 6 عدد
ثابت کالی مرچ 8 عدد
چھوٹی الائچئ 8 عدد
باریک کٹا پودینہ 1 گھٹی
ذردے کا رنگ ایک چٹکی
کالا زیرہ 1 چمچہ
سفید سرکہ 1 کھانےچمچہ
پسی لال مرچ 1 کھانے چمچہ
کچا پپیتہ پیسا ہوا 2 tbsp
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 tbsp
نمک حسب ذائقہ
ترکیب ۔
ایک برتن میں گوشت پپیتہ2tbsp ،لال مرچ 1tbsp
،ادرک لہسن کا پیسٹ ،4عدد لیمو ں کا رس ،8 عدد چھوٹی الائچئ، آدھی گٹھی پودینہ،4عدد ہری مرچ،8 عدد کالی مرچ،
4عدد لونگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھے اور پانی خشک ہونے پر اتار لیں ۔
فرائ پین میں آئل ڈال کر گرم کرکے پیاز ڈالیں پیاز فرائ کریں
پیاز کو گولڈن براؤن کرکے کاغذ پر پھیلا دیں اور بقایا آئل کو گوشت میں ڈال دیں
اب ایک بڑی دیگچی میں پانی گرم کرکے 1کلو چاول تھوڑا پودینہ ،3ہری مرچ،چھوٹی الائچئ، 1 چائے کا چمچہ کالا زیرہ ،حسب ذائقہ نمک اور 1 کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال کر دوکنی ابالیں ۔اور پانی نتھا ر کر چاول والی دیگچی میں نیچے آئل تھوڑا لگائیں ۔پھر سارا گوشت کا مٹیرئیل ڈال دیں پھر اس پر چاول کی تہہ لگا دیں اس کے اوپر فرائ کی ہوئی پیاز لگا دیں پھر ذردے کا رنگ پودینہ،لیمو ں کا رس ڈال دیں پھر ایک چمچہ گھی گرم کرکے چاولوں پر ڈال دیں لیکن مقدار کم رکھے گا گھی کی ورنہ کھانے میں آئل زیادہ ہو جانے پر وہ مزہ نہیں رہتا ۔ پھر اس ڈھک کر تیز آنچ پر 10منٹ تک توےپر رکھیں ۔اس کے بعد آنچ ہلکی کردیں ۔بھاپ اوپر آجائے تو
بریانی رائتے کے ساتھ مرچوں کے سالن کے ساتھ پیش کریں ۔
ذائقہ دار بریانی مرچوں کے سالن کے ساتھ پیش کریں اور سب سے تعریف وصول کریں۔
You must be logged in to post a comment.