How to improve and perfect your communication?

                          بے جا تنقید سے پرہیز کریں

 آج کے دور میں کسی کی غلطی نہ نکالیں۔ کسی پر تنقید نہ کریں‏ ۔مسلسل غلطیاں تلاش کرنے اور دوسروں پر تنقید کرنے کو اپنا مشغلہ نہ بنائیں۔دوسروں کی غلطیاں تلاش کرنے کی بجائے اپنی تلاش کریں، خود کو بہتر بنانے کے لیے آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں، مگر اپنی کوتاہیوں سے اندھے نہ رہیں۔ ‎مگر آج کے دور میں جس کسی کو آپ سدھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ آپ کو اچھا نہیں سمجھے گا وہ آپ کا دشمن ہو جائے گا۔ پہلی بار تو اس کو ٹھیک لگتا ہے مگر بعد میں آپ کی اپنی اولاد آپ کو کہنے لگے گی پاپا آپ تو ہر وقت ایسی باتیں کرتے ہیں۔دیوار سے سر مارو گے تو خود کا سر پھوٹے گا خود کو ہی چوٹ لگے گی۔ کوئی بھی باربار سدھارا نہیں جاسکتا۔ اس لیے زیادہ تنقید مت کریں۔ لوگ بہت سمجھدار ہیں۔ ان کو پتا ہوتا ہے کیا وہ غلط کر رہے ہیں۔ مگر پھر بھی وہ کرتا رہتاہے۔ جو صحیح بات جو اسے دین و اسلام کا صحیح راستہ بتاتی ہے۔ وہ بھی سمجھ نہیں آتی۔ وہ ہر مثبت بات کو غلط سمجھتا ہے۔ قرآنی آیات کے مطابق وہ گونگا بہرا اور اندھا ہے۔ اس کو اسی کے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ 

تعریف جب بھی کریں سب کے سامنے کریں تنقید اکیلے میں کریں

اکثر ایسا ہی ہوتا ہے ہم کسی کی غلطی دیکھ کر صبر کیے بغیر سب کے سامنے بیشک اولاد ہی کیوں نہ ہو، ڈانٹنا شروع کر دیتے ہیں۔ سب کے سامنے لوگوں کو عزت بچانے کا موقع دیں۔ اگر آپ لوگوں کی محفل میں شریک ہوئے ہوں اگر کسی نے غلط بات کی تو فوراً ڈنڈا لے کر اس کے پیچھے مت پڑیں۔ اگر آپ کو یہ لگ رہا یے جو اس نے غلط بات کی ہے اس کو سدھارا نہیں گیا تو بہت نقصان ہوگا۔ محفل ختم ہو جانے کو بعد اس کو اکیلے میں لے جا کر سمجھایا جا سکتا ہے۔ 

ہمیشہ 'اچھے' سے شروع کریں

  تنقید نہ کریں۔ اگر ضرورت پڑ ہی جائے تنقید کرنے کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہے تو تنقید بھی تعریف سے شروع کریں۔ جو سدھرنا چاہتے ہوں وہ اچھا سمجھے گا جو سدھرنا نہیں چاہے گا وہ آپکا دشمن ہو جائے گا۔ 

                                         زیادہ سنو کم بولو

اچھے اخلاق اور بول چال کا بہترین اصول یہ بھی ہے کہ دوسروں کی زیادہ سنیں خود کم بولو۔ ہم میں سے ہر ایک کو بات کرنے کی جلدی ہوتی ہے۔ لوگ ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ میری بات سنو مجھے سب پتا ہے۔ میری بات پہلے سنو۔ میں بتاتا ہوں۔ مگر لوگوں میں اچھے تاثرات نہیں پڑیں گے۔ اور وہ ان کی کبھی عزت نہیں کریں گے۔

                                                    نصیحت

اگر لوگوں میں اچھا تاثرات بنانا چاہتے ہیں تو اس میں دلچسپی لیں۔ مطلب ہے اس کی زیادہ سنیں آپ کم بولیں۔دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے کہ اُنھیں سمجھیں اور سمجھائیں، ان سے پیار سے پیش آئیں کیونکہ ہر کوئی اپنے اندر خود سے کوئی نہ کوئی جنگ لڑ رہا ہے اس لیے خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ ﷲ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔ آمین😊❤

 جزاکم اللہ خیرا۔ 

والسلام 

 

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author