*تقویٰ سے دل کیسے صاف ہوتے ہیں*❓
📖الاعراف 96 میں اللہ سبحانہ تعالیٰ فرماتے ہیں *اگر وہ بستی والے ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ان کے لیے زمین وآسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے*
📌اس آیت میں تقویٰ کا ذکر کیا گیا ہے یعنی اللہ کا ڈر اس کا ذکر خوف اور امید کے ساتھ,,,,,,,ہمارے ساتھ پتا ہے کیا مسلہ ہے؟ *ہمیں اپنی بیماری کا ہی پتا نہیں ہے تو تشخیص کیسے کر پائیں گے*.
📌تقویٰ ایسے ہی نہیں آجاتا اس کے لیے کوشش کرنی پڑتی ہے خود کو کھینچ کر لانا پڑتا ہے, اپنے نفس کو مارنا پڑتا ہے,
📌 *ہمیں ہمارے ہرڈلز اللہ سے غافل کرتے ہیں ان کو پہچانیں جو رمضان اور رمضان کے علاوہ راہ میں حائل ہوتے ہیں* جیسے سوشل
میڈیا, فیس بک, وٹس ایپ ہر 10منٹ بعد چیک کرنا کہ اس کے بغیر تو سانس بند ہونے لگتا ہے
📌 *بچے چھوٹے ہیں, فٹ نہیں ہوں بیمار رہتی ہوں, حالات اجازت نہیں دیتے, وقت نہیں مل پاتا شوپنگ کےلیےچلی گئی نمازکاٹائم نکل گیا جوا ئنٹ فیملی سسٹم, لوگوں کے رویے, گھروں کی صفائیاں اور سب سے بڑا ہرڈل کوکنگ جی میرا تو سارا دن ہی کچن میں گزر جاتا کیا کروں؟؟؟*
👈🏻
خدارا اپنا وقت برباد مت کریں زندگی کب دغا دے کچھ پتا نہیں پلٹ آئیں اپنا کنیکشن مضبوط کریں
🕒ٹائم مینجمنٹ اپنائیں
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارےمسئایل, ہماری پریشانیاں ختم هوں تو ہمیں ایمان اور تقویٰ پے کام کرنا ہوگا یہی نجات کا راستہ ہے.
📿خود بھی اللہ سے جڑیں اور دوسروں کو بھی جوڑیں جو بھی آپ سے دعا کے لیے کہے کہ آپ نیک کام کرتی ہیں میرے لیے دعا کریں تو اس کو کھینچ کر اس طرف لائیں, ایمشونل بلیک میلنگ کریں جیسے اپنے کسی کام کو نکلوانے کے لیے کرتے ہیں, مصروفیات کو کم کریں, زندگی آسان بنائیں,,,
📿قبولیت کے اوقات میں دعا کریں کہ اللہ مجھے استقامت عطا کر
✍️ *سحری و افطاری کی ٹرانسمیشن بند کر دیں* یہ وہ اوقات ہیں جو دعا کے ہیں اپنا تعلق مضبوط کرنے کے ہیں
✍️ *اس رمضان کو پہلے آنے والے ہر رمضان سے بہتر اور مختلف بنائیں, اللہ سے مدد مانگیں, دعا کریں, انسان ہیں خطا کھا جاتے ہیں رمضان بہترین ٹائم ہے نفس پر قابو پانے کا, اپنی خواهشات کو کنٹرول کرنے کا, جب جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں* شیطان قید کر دیے جاتے ہیں اور رحمتوں برکتوں کا نزول ہوتا ہے
📿خود بھی اللہ سے جڑیں اور دوسروں تک بھی خیر پہنچانے کا ذریعہ بنیں
👈🏻 *یہ مہینہ افطار پارٹیاں کرنے, سیر سپاٹے کرنے اور عید کی شوپنگ کرنے کا نہیں بلکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کا مہینہ ہے دوسروں سے اچھا سلوک کرنے بھائی چارہ اپنانے کا ہمدردی کرنے کا دوسروں کے درد کو سمجھنے کا صبر کرنے کا مہینہ ہے اللّٰہ پاک ہمیں روزے کے فلسفے کو سمجھ نے کی توفیق عطا فرمائے
اللّٰہ پاک کا ذکر کرنا اور قرآن مجید پڑھنا دل صاف کرتا ہے اور دل سکون ملتا ہے
یہ رمضان المبارک بھی اس طرح گزاریں نماز پڑھ کر قرآن مجید کی تلاوت کر کے
اللّٰہ پاک علم کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
Thank you for reading and writing
You must be logged in to post a comment.