323 Hits
Zeshan Ahmad Farooqi
Jun 11, 2022, 8:23 AM
How Pakistan Vs West indies Cricket .
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک روزہ سیریز جیت لی، پاکستانی باولرز کی جانب سے 275 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع، ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو باآسانی روند ڈالا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا، جبکہ شاداب خان کی جانب سے بھی 2 وکٹیں حاصل کی گئیں۔
اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے کھیل کا آغاز کیا ،فخر زمان 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کی جگہ کپتان بابر اعظم کھیلنے آئے اور انہوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ کی تاہم امام الحق 72 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ کپتان بابراعظم 93 بالوں پر 77 رنز جبکہ امام الحق نے 72 بولوں پر 72 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، شاداب خان 22، فخر زمان 17 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
محمد حارث اور محمد نواز کا بلہ نہیں چلا اور بالترتیب 6 اور 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ خوش دل شاہ کو فیلپ نے 22 رنز پر شکار کیا۔ مقررہ 50 اوورز مکمل ہونے کے قریب محمد وسیم 17 اور شاہین شاہ آفریدی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے بولر اکیل حسین نے 3 جبکہ الرازی جوسپ اور اینڈرس فیلپ نے 2-2 وکٹوں حاصل کیں۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم بابراعظم(کپتان)، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم میں نکولس پوران(کپتان)، شائی ہوپ، کیل میئر، شامر بروکس، برینڈن کنگ، رومین پول، روماریو شیپرڈ، اکیل حسین، الزاری جوسپ، ہیڈن والسی اور اینڈرسن پلپ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شسکت دی تھی۔

Explore more about
Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!
You must be logged in to post a comment.