How keep the kitchen clean

خواتین کی زیادہ تر توجہ کا مرکز ویسے تو پورا گھر ہوتا ہے لیکن ان کا زیادہ وقت کچن میں گزرتا ہے کچن کو صاف کرنا،برتندھونا وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔آج آپ کو کچن کی صفائی کے مطالق کچھ بات کرے گے ۔

                     چاک کچن میں کیوں  رکھیں۔

اگر کچن میں کہیں بھی تیل گر جائے تو چاک کو اس جگہ پر رکھ دیں چاک سارا تیل جذب کر لے گی ۔

پھر بعد میں کسی کپڑے سے صاف کرلیں اس طرح تیل کچن میں پھیلے گا نہیں۔

کپڑوں پر اگر تیل گر جا ئے تو فوری اس چاک کو کپڑے پر مسل لیں اس سے کپڑے پر آئل جذب نہیں ہوگا۔بلکہ دھبہ بھی ہٹ جائے گا۔

بیکنگ سوڈا اور لیموں کو اسپرے بوتل میں تھوڑے پانی کے ساتھ مکس کرکے رکھ لیں کچن کی دیواروں اور صلیب کو اس کا اسپرے کریں پھر فوم سے دیوار یں صاف کریں جلد صاف ہو جائے گی ۔

کچن میں کیڑے مکوڑے اور دوسرے حشرات کوآنے سے روکنے کے لئے چند لونگوں کے ٹکڑے ہ جگہ رکھ دیں اس طرح چیونٹیاں نہیں آتیں۔

ہر دفعہ کھانا پکانے اور برتن دھونے کے بعد ایک گیلے کپڑے سے کچن کاؤنٹر ضرور صاف کر لیا کریں۔اسطرح کچن صاف رہے گا

کچن میں رات میں میلے برتن ہر گز نہ چھوڑے

چولہے کی صفائی ضروری ہے 

یہاں تیل کے داغ لگ جانے میں اور انہیں دور کرنے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس اور تھوڑا سا ڈش واشنگ لیکویڈ ڈال کر 10 منٹ رکھیں اور پھر صاف کپڑے سے چولہا صاف کریں۔

کچن کے ٹائلوں کو بھی بیکنگ سوڈا،گرم پانی ڈال کر صاف کریں ساتھ میں رات کو سونے سے پہلے کسی اچھے surface cleaner  سے ضرور فرش کی صفائی کریں ۔

جلے ہوئے برتنوں کو صاف کرنے کے طریقے

ایک کپ سرکہ، دو چمچ میٹھا سوڈا، اور ایک کپ پانی لے لیں۔ دھونے والے برتن میں کچھ پانی ڈال کر اس میں سرکہ ڈال دیں اور چولہے پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تواسے اتار لیجئے۔ اب اس میں میٹھا سوڈا ڈالیں اور کچھ دیر بعد برتن دھولیں

بعض اوقات برتن اس قدر جل جاتے ہے کے کسی بھی طریقے سے صاف ہونے کا نام نہیں لیتے لیکن کچن میں ہی ایک چیز ایسی ہے جس کے استعمال سے برتن صاف ہو کر دوبارہ اپنی اصل حالت میں نظر آسکتے ہیں

اگر اب بھی کچھ ضدی داغ باقی ہوں تو ان پر بیکنگ سوڈے کا پیسٹ بنا کر لگادیں اور کچھ دیر بعد جب دوبارہ برتن دھوئیں گے تو یقینا یہ داغ بھی صاف ہو جائیں گے ۔

توے کو اگر صاف کرنا ہوتو اس کو چولھے پر تیز آنچ پر گرم کرے یہاں تک کے اس کی اوپر کی کھر چن گرم ہو جائے تو اس کو چھری کی مدد سے صاف کرلیں پھر تو ے کو ٹھنڈا کر کے دھو لیں اور  صاف کرلیں اسطرح توا صاف ہو جا ئے گا اور  اس کے اوپر مو جو د چکنائی بھی ختم ہو جا ئے گی ۔

یہ تمام طریقے ایسے ہیں جن پر اگرچہ پیسہ تو خرچ نہیں ہو گا لیکن آپ اپنے کچن کو اس کے اندر ہی موجود رہنے والے سامان سے صاف رکھ سکتے ہیں۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author

I am article writer .