لاسٹ سین کا نیا آپشن:
واٹس ایپ پر اب 'لاسٹ سین' کا آپشن صارفین اپنے من پسند افراد کے لیے کھول یا بند کرسکیں گے
اس سے پہلے لاسٹ سین کا آپشن تمام افراد کے لیے یا تو کھولا جاتا ہے یا پھر بند کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ کی نئی ممکنہ اپڈیٹ کے بعد اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی نمبر پر لاسٹ سین بند کرسکتا ہے۔
خاموشی سے گروپ چھوڑ دیں:
واٹس ایپ پر جہاں گروپس بہت سے معاملات میں سہولت کا باعث بنتے ہیں وہیں ان گروپس کی وجہ سے صارفین شدید تنگ پڑتے ہیں اور ہر وقت کے پیغامات سے تنگ آجاتے ہیں۔
اگر کوئی صارف گروپ چھوڑے تو تمام لوگ اس بارے جان جاتے ہیں جس کے باعث صارف اکثر اضطراب میں رہتے ہیں۔
لیکن اب یہ پریشانی ختم ہونے والی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر ایسی نئی اپڈیٹ آنے والی ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف چپکے سے گروپ چھوڑ سکتا ہے اور اس کے گروپ چھوڑنے کا پتا صرف گروپ ایڈمن کو چل پائے گا جبکہ گروپ کے بقیہ رکن اس بات سے ناواقف رہیں گے۔
ویو ونس فوٹو پر سکرین شاٹ کی پابندی:
واٹس ایپ نے 2021 میں ایک نیا فیچر لایا تھا جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو وڈیو یا تصویر صرف ایک بار بھیج سکتا ہے اور وہ تصویر یا وڈیو کھولنے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی اس فیچر کو 'ویو ونس' یعنی ایک بار دیکھیں کا نام دیا گیا تھا۔
اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی صارف دوسرے صارف ذاتی فوٹو، وڈیو یا کوئی حساس مواد ایک سے زائد بار نہ دکھانا چاہے تو یہ سہولت استعمال کرسکتا ہے۔
اسی فیچر میں واٹس ایپ مزید جدت لے کر آرہا ہے کہ اب ایک بار دکھائی جانے والی تصویر کا سکرین شاٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ یہ اقدام مواد کی حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے کر رہا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا
واٹس ایپ کی جانب سے گروپس کو زیادہ بہتر انداز میں منظم کرنے کے لیے کمیونیٹیز کا فیچر رواں برس متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ کے مالک ادارے میٹا پلیٹ فارمز کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ نیا فیچر دفاتر یعنی ورک پلیسز اور سکولوں وغیرہ کے لیے مفید رہے گا۔
واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے 256 ممبران کے بعد محدود ہو جانے والے گروپس ایک ایسے نظام کا حصہ بن جائیں گے جہاں ایڈمنز ہزاروں افراد کی کیمونیٹی کو الرٹ بھیج سکیں گے
اس وقت محدود پیمانے پر صارفین کے استعمال میں موجود نئے فیچر سے متعلق واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس کی قیمت مقرر کرنے کا ارادہ نہیں ہے، تاہم اداروں کے لیے پریمیئم سروس کی پیشکش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ہے۔
دو ارب سے زائد صارفین رکھنے والی واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمیونیٹیز فیچر بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہو گا۔
سپیمنگ اور ہیٹ سپیچ پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر صارفین کمیونٹیز کو سرچ نہیں کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نئے فیچرز میں میسیج فارورڈ کرنے کی لمٹ اور دیگر اینٹی ابیوز ٹولز استعمال کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق کمیونٹیز کی لانچ سے قبل گروپ کے فیچرز میں متعدد تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
نئی تبدیلیوں کے تحت وائس کالنگ میں اب 32 افراد شامل کیے جا سکیں گے۔ فائل شیئرنگ کا سائز دو جی بی تک بڑھا دیا جائے گا۔ میسیجز میں ایموجی ری ایکشنز شامل کیے جا سکیں گے اور ایڈمنز کو کسی بھی چیٹ میں سے ناپسندیدہ پیغامات ہٹانے کا اختیار مل جائے گا۔
You must be logged in to post a comment.