How سال نو کے وہ عہد جو آپ کی عمر بڑھا سکتے ہیں

سال نو کے وہ عہد جو آپ کی عمر بڑھا سکتے ہیں

یقیناً آپ بھی ہرسال 31 دسمبر کی رات کو آنے والے سال کے لیے  کچھ عہد(New Year's Resolutions) کرتے ہوں گے، جس میں کچھ افراد کا مقصد نئے سال میں زیادہ پیسے کمانا، نئی اسکل سیکھنا،گھومنا، اچھی نوکری حاصل کرنا وغیرہ ہوتا ہے۔ 

لیکن دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ سال نو سے قبل کیے گئے عہد  پر عمل کچھ دن ہی کیا جاتا ہے جس کے بعد پورا سال گزارتے ہیں اور پھر سال ختم ہونے پر مقاصد پورے نہ ہونے پر اُداس ہوتے ہیں۔

کہتے ہیں جان ہے تو جہان ہے، اگر ہم سال نو پر اپنی صحت کے حوالے سے کچھ عہد کریں تو خیال ہے کہ زندگی میں کچھ حاصل ہو یا نہ ہو ان پر عمل کرکے آپ اپنی عمر بڑھا سکتے ہیں۔ 

آج ہم آپ کو کچھ ایسے سال نو کے عہد بتائیں گے جنہیں پورا کرنے  سے آپ کی عمر بڑھ سکتی ہے۔

اگر آپ نے 2023 میں یہ تین عادتیں(جو نیچے درج ذیل) ہیں اپنی زندگی کا حصہ بنالیں تو آپ کے ذہنی تناؤ میں کمی ، بہتر نیند، قوت مدافعت میں اضافے کے ساتھ دماغی صلاحیت میں یقیناً اضافہ ہوگا۔ 

 ورزش

فوٹو: فائل

ڈاکٹروں کے مطابق اگر آپ اپنے زندگی کو بڑھانا اور صحت مند گزارنا  چاہتے ہیں تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ روزانہ ورزش کریں۔

 اس بات کو امریکی مرکزِ صحت کے اعدادوں شمار نے بھی ثابت کیا ہے، وہ لوگ جو پورے ہفتے میں تقریباً مجموعی طور پر 150 منٹ ورزش میں گزارتے ہیں ان میں  ورزش نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں موت کا خطرہ 33 فیصد کم ہوتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق اگر آپ پورے ہفتے میں مجموعی طور پر 150 سے 300 منٹ ورزش کرتے ہیں تو کچھ ماہ میں آپ کو بلڈ پریشر، دل اور پھیپھڑوں کے نظام میں بہتری محسوس ہوگی۔

 غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال

فوٹو: فائل

2022 کی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنی غذا میں سبزی، پھل، گوشت کا استعمال کریں تو آپ اپنی زندگی کو مزید 13 سال بڑھا سکتے ہیں۔

صحت مند غذا کھانے سے بھی شوگر،کولیسٹرول اور دیگر جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ اس لیے اس سال آپ اپنی غذا میں سبزیوں ، پھلوں ،دالوں کا استعمال کریں اور صحت مند زندگی گزاریں۔

 پرسکون نیند 

فوٹو: فائل

 آپ نے تو ورزش اور اچھی غذا کو منتخب کرلیا پر اس کے بعد آپ کی جسم کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے وہ ہے پرسکون نیند۔

کافی پر سکون نیند حاصل کرنا جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے ضروری ہے۔ پرسکون نیند کے کچھ فوائد میں شامل ہیں:

بہتر جسمانی صحت: مناسب نیند مدافعتی افعال کو بہتر بنانے، بعض دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے اور مجموعی جسمانی تندرستی کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہے۔

بہتر ذہنی صحت: نیند دماغ کی مرمت اور بحال کرنے میں مدد کرتی ہے، اور موڈ، یادداشت اور علمی افعال کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

پیداواری صلاحیت میں اضافہ: نیند جسم اور دماغ کو آرام اور ریچارج کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے دن میں پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بہتر تعلقات:  نیند کی کمی چڑچڑاپن اور بات چیت میں دشواری کا باعث بن سکتی ہے، جس سے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ کافی آرام دہ نیند حاصل کرنے سے موڈ اور سماجی تعامل کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

حفاظت میں اضافہ:  نیند کی کمی فیصلے اور ردعمل کے وقت کو خراب کر سکتی ہے، جس سے حادثات اور چوٹوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

 

مجموعی طور پر، اچھی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی پر سکون نیند لینا ضروری ہے۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments
Ahmad khan - Jan 7, 2023, 2:33 PM - Add Reply

good

You must be logged in to post a comment.

You must be logged in to post a comment.

About Author