How دماغی کمزوری سے نجات کیسے حاصل کریں ؟

دماغی کمزوری سے نجات کیسے حاصل کریں؟

 

کسی دانا کا قول ہے کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے دماغ کی صحت مندی گویا پورے بدن انسانی کی تن درستی کی ضامن ہے۔

 

طبی ماہرین دماغ کو جسم انسانی کا ڈرائیور کہتے ہیں کیونکہ یہ جسم کے تمام افعال و اعمال کو کنٹرول کرتا ہے اور بدنِ انسانی کی تمام تر صلاحیتوں کا دارو مدار بھی دماغی کار کردگی پر ہو تا ہے۔

 

عضلات و اعصاب کے ذریعے سے جسم کے تمام نظام دماغ کے زیرِ انتظام افعال سر انجام دیتے ہیں۔دماغ ایک ایسی خود کار مشین ہے جو جتنی زیادہ استعمال ہو اتنی ہی تیز ہوتی ہے لیکن بسااوقات کچھ اندرونی یا بیرونی فیکٹرز کی وجہ سے دماغی کمزوری رونما ہونے لگتی ہے ۔

 

دماغی کام کرنے والے، درس و تدریس سے وابستہ افراد، وکالت اور اعصابی دباؤ کے ماحول میں رہنے والوں کو اکثر دماغی کمزوری کا سامنا ہو سکتا ہے۔علاوہ ازیں سودا ء کا غلبہ ہو جانے سے دماغی جھلیوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے اور خلیات کو خون کی رسدبا ہم نہ ہو پا نے کی وجہ سے ذہنی صلاحیتوں میں کمزوری  واقع ہونے لگتی ہے۔ اسی طرح دائمی نزلے میں مبتلا افراد کو بھی دماغی کمزوری کیا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

 

جدید طبی تحقیقات کی رو سے دماغی میٹا بولزم میں خرابی پیدا ہو جانے سے دماغی پیغام رساں خامرات کی کار کردگی متاثر ہو نے کی وجہ سے دماغی کمزوری رو نما ہو نے لگتی ہے۔انسانی جسم میں وٹامن بی 12،زنک،کیلشیم،فولاد،آکسیجن اور فولک ایسڈ وغیرہ کی مطلوبہ مقدار میں کمی واقع ہو نے سے بھی انسانی دماغ کمزوری کا شکار ہوسکتا ہے۔

 

اسی طرح مسلسل سکون آور ادویات اور منشیات  کے متواتر و بے دریغ استعمال کرنے سے دماغی شرائن تک خون کے سرخ ذرات کی با قا عدہ رسد میں رکاوٹ پیدا ہونا،بلڈ پریشر،ذیا بیطس، دائمی قبض، اچانک حادثات، ذہنی صدمات، طویل عرصے تک نیند پو ری نہ ہو سکنا، مقاصد میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا  ہونا اورازدواجی الجھنوں میں گھرے رہنا ،متواتر اور لگاتار سوچتے رہنے اورتفکرات میں گھرے رہنے سے اعصابی نظام درہم برہم ہو کر دماغی کمزوری لاحق ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں ۔

 

 دماغی کمزوری کاگھریلو علاج

مغز اخروٹ کی ساخت کا جائزہ لیا جائے تو وہ ہوبہو انسانی دماغ سے مشابہہ دکھائی دیتی ہے۔طبی ماہرین مغز اخروٹ کو دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے بے حد مفید بتاتے ہیں۔اسی طرح وٹامن اے،ای ،زنک،کیلشیم،فولاد،تھایا مین،آکسیجن اور فولک ایسڈ وغیرہ کے ماغذغذائی اجزاء کا روز مرہ لازمی استعمال کرنا دماغ کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے۔ دماغی کمزوری سے بچنے اور یاد داشت بڑھانے کی چند مفید ِآسان اور گھریلو طبی تراکیب درج ذیل ہی:

 

جب متواتر ذہنی دباؤ میں رہنے کے سبب دماغی کمزوری کا سامنا ہو تو زرشک شیریں ایک چمچی چائے کا چھوٹا چمچ  عرق گلاب میں بگھو کر صبح نہار منہ زرشک شیریںکھا کر عرق گلاب پی لیا جائے۔اگر نظر کی کمی کے باعث دماغی کمزوری لاحق ہو تو مغز بادیاں،مغز کشنیز،مغز بادام اور مصری ہم وزن ملا کر سفوف بنالیں۔رات کو سوتے وقت ایک چمچ گائے کے نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا کر بغیرکچھ مزید کھائے پیئے سو جائیں۔

 

دماغی کمزوری دور ہو نے کےساتھ اور ساتھ بینائی بھی تیز ہو جائے گی۔ جب دماغی کمزوری کی وجہ سے سر کے بال بھی سفید ہونے لگیں تو مربہ ہرڈ ایک پاؤ،مرچ سیاہ 10 گرام اور الائچی سبز 5 گرام باہم مرکب بنا کر ایک چمچ نہار منہ متواتر کھانے سے دماغی کمزوری سے نجات بھی ملے گی اوربال سفید ہونا بھی رک جائیں گے۔

 

      

 

ضروری بات

_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author