انٹرنیٹ نے پوری دنیا کو ایک ڈوائس میں جمع کردیا ھے اس ٹیکنالوجی کے جہاں پر لاکھوں فوائد ہیں وہاں پر لاکھوں نقصانات بھی ہیں وقت گزرنے کے ساتھ انٹرنیٹ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ھے لاکھوں نھی بلکہ کروڑوں لوگ اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف مستفید ہورہے بلکہ کروڑوں اور اربوں روپیے بھی کما رہےہیں کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اپنے آپ میں ایک دنیا ھے جہاں تعلیم صحت انٹرٹینمنٹ تقریباً شعبہ زندگی کے موضوعات پر مواد میسر ہوتا ھے جس میں بہت ساری غیر اخلاقی سرگرمیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ھے جیسکہ آپ جانتے ہیں کہ اچھائی اور برائی ایک معاشرے کو متوازن رکھتیں ہیں اسی طرح انٹرنیٹ بھی اسی کی ایک مثال ھے جہاں پر کچھ قوانین موجود تو ہیں مگر ان پر عملدرآمد بہت مشکل ھے ۔ انٹرنیٹ کے قوانین پر عملدرآمد معمولی دیکھنے کو ملتا ھے جن میں سرفہرست کاپی رائٹ ایک اہم قانون ہے اور اس کو بھی سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اس کے علاؤہ اور کوئی راستہ موجود نھی ھے تو اس میں بھی بہت ساری خامیاں پائی موجود ہیں جن سے منفی سوچ رکھنے والے لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں اور انٹرنیٹ کے وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے ہیں اس کے علاؤہ لوگوں کو غلط گائیڈ کر کہ بھی ان کے ساتھ دھوکہ کیا جاتا ھے اور کئی لوگ تو مالی نقصان بھی اٹھاتے ہیں یوٹیوب بھی انٹرنیٹ کا ایک اہم اور مضبوط حصہ ھے جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار منسلک ھے ایک اچھا پلیٹ فارم ھے بلکہ بہترین بھی کہا جا سکتا ھے یو ٹیوب پر کروڑوں لوگ آپنی ضرورت کے مطابق مواد کا استعمال کرتے ہیں مگر یہاں پر ایک انتہائی اہم بات جو سامنے آئی ھے وہ یہ کہ بڑے یو ٹیوبر بھی معصوم اور سادہ لوح صارفین کو چکمہ دے رہیں۔جسکی کچھ مشالیں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں ساتھ جو مجھے تجربہ ہوا اسکو بھی آپ کے ساتھ شئثرکرتا ہوں ایک یوٹیوبر جسکی فالونگ ملین میں ھے وہ آپنی وڈیو پر ٹائٹل کچھ اس طرح کا دیتا ھے کہ وڈیو دیکھنے والا سمجھتا ھے سب میں بھی راتوں رات لاکھوں کما لونگا ۔وہ اپنی آمدنی کا چارٹ سکرین پر دکھائے گا جو کہ ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی دکھا رہا ہوگا وڈیو دیکھنے والا کافی حد تک متاثر ہوگا مگر وڈیو بنانے والا کبھی لوگوں یہ نھی بتاے گا کہ آپ کو کتنا وقت لگے گا کتنی محنت لگے گی کیا سہولیات آپ کے پاس موجود ہونا ضروری ہیں کیاوہ صلاحیت آپ کے اندر موجود ھے بھی وقت کتنا لگے وغیرہ
آب وڈیو دیکھنے کے بعد جب وہ شخص کام شروع کرے گا تو اسے کچھ ریسپانس نھی ملے گا اس کے پاس فالونگ نھی ہوگی کچھ عرصہ بعد اس کا بھروسہ اور اعتماد یوٹیوب سے اٹھ جائے گا اور وڈیو بنانے والا لاکھوں ناظرین اپنے نام کر کہ چلتا بنے گا یہ ایک دھوکہ ھے غلط بیانی ھے جہاں اس کا نقصان صارفین کو ہوتا ھے وہاں یوٹیوب پلیٹ فارم بھی ڈی گریڈ ہوتا ھے اس کے علاؤہ بہت ساری جھوٹ پر مبنی وڈیوز بھی یوٹیوب پر موجود ہیں غیر اخلاقی مواد بھی یوٹیوب کو متاثر کر رہا ھے کیونکہ وہ چیزیں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنا مشکل ہو جاتا ھے اب یو ٹیوب ان چیلنجز کا مقابلہ کیسے کر سکتی ھے یو ٹیوب نے رپورٹ کا آپشن رکھا ہوا ھے مگر اس کو لوگ کم استعمال کرتے ہیں عام صارف کو تو اندازہ ہی نھی ہوتا کہ اسے بیوقوف بنایا جا رہا ھے کاپی رائیٹ کے ذریعے یوٹیوب کچھ حد تک تو کامیابی حاصل کرلیتا ھے مگر وڈیو ایڈیٹنگ کرنے والے ان سے ایک ہاتھ آگے ہو کر اس کام کو بڑے دلیرانہ انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔یوٹیوب ایسے اقدامات کو روکنے کےلئے سافٹ ویئر کے ساتھ افرادی قوت کے ذریعے اس کو بہترین بنا سکتا ھے دوسرے لفظوں میں اپنی ایک ٹیم ترتیب دے ان کی تعداد لاکھوں میں بھی ہو سکتی ھے ان کو بطورِ کمیشن ایجنٹ اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں اور جعلی مواد کی تشہیر کو روک کر یو ٹیوب کو مزید صاف اور شفاف بنا سکتے ہیں جو کہ یو ٹیوب کے مستقبل کےلئے بہترین راستہ ہوگا اگر بر وقت ان چیزوں پر کنٹرول نہ پایا گیا تو شاید آنے والے وقت میں یو ٹیوب اپنا معیار کھو دے جسکا اسے معاشی نقصان اُٹھانا پڑے گا ۔
You must be logged in to post a comment.