موبا ئل کی تاریخ اور اس کا استعمال اس کے کام کا Top history of mobile phone 📱

پہلا ہینڈ ہیلڈ سیلولر موبائل فون 1973 میں موٹرولا کے جان ایف مچل اور مارٹن کوپر نے 2 کلوگرام (4.4 پونڈ) وزنی ہینڈ سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا۔ پہلا تجارتی خودکار سیلولر نیٹ ورک (1G) اینالاگ جاپان میں نیپون ٹیلی گراف اور ٹیلی فون نے 1979 میں شروع کیا تھا۔

موبا ئل کی تاریخ اور اس کا استعمال اس کے کام کا طریقہ

پہلا ہینڈ ہیلڈ سیلولر موبائل فون 1973 میں موٹرولا کے جان ایف مچل اور مارٹن کوپر نے 2 کلوگرام (4.4 پونڈ) وزنی ہینڈ سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا۔ پہلا تجارتی خودکار سیلولر نیٹ ورک (1G) اینالاگ جاپان میں نیپون ٹیلی گراف اور ٹیلی فون نے 1979 میں شروع کیا تھا۔

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو 1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ اور اس موبائل میں کال کرنے اور سننے کے سوا کوئی دوسرا آ پشن نہیں ہوتا تھا۔

 

پھر جب موبائلز میں SMS, یعنی سینٹ میسج کا آپشن ایڈ ہوا، تو اسے 2G یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔

پھر جس دور میں موبائلز کے ذریعے تصاویر بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تواس ایج کے موبائلز کو 3G یعنی تھرڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔

 

اور جب بذریعہ انٹرنیٹ متحرک فلمز اور موویز بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تو اس ایج کے موبائلز کو 4G یعنی فورتھ جنریشن کا نام دیا گیا۔۔۔

 

اور ابھی جب موبائلز کی دنیا 5G کی طرف بڑھ رہی تو اس وقت تک دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہو گا جو موبائل سے نہ لیا جا رہا ہو۔ مگر حیرت ہے کہ اتنی ترقی کرنے اور نت نئے مراحل سے گزرنے کے باوجود یہ موبائل آج بھی اپنا بنیادی کام نہیں بھولا۔ 

 

آپ کوئی گیم کھیل رہے ہوں یا فلم دیکھ رہے ہوں، انٹرنیٹ سرچنگ کر رہے ہوں یا وڈیو بنا رہے ہوں ۔۔۔ الغرض موبائل پر ایک وقت میں مثلا 10 کام بھی کر رہے ہوں۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی کوئی کال آئے گی موبائل فوراً سے پہلے سب کچھ چھوڑ کر آپ کو بتاتا ہے کہ کال آرہی ہے یہ سن لیں۔ اور وہ اپنے اصل اور بنیادی کام کی خاطر باقی سارے کام ایکدم روک لیتا ہے۔

 

اور ایک انسان جسے اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور ساری کائنات کو اس کی خدمت کے لیے سجا دیا، وہ اللہ کی کال پر دن میں کتنی بار اپنے کام روک کر مسجد جاتا ہے؟ مسجد جانا تو درکنار اب اللہ کی کال یعنی اذان پر ہم اپنی گفتگو بھی روکنا مناسب نہیں سمجھتے

اللہﷻ ہم سب کو دین کی سمجھ اور ہدایت والے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماٸیں۔ شرک و بدعت سے محفوظ رکھیں۔ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ سہی عقیدے پر عمل کرنے والا بنادیں اور نبی پاکﷺ سے سچا عشق و محبت کرنے والا بنادیں۔ آپﷺ کی سُنتوں کو پورا کرنے والا بنادیں اور صحابہ اکرامؓ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرماٸیں۔۔۔

 

                             🌹آمین ثُمہ آمین🌹

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author