اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہر نئی چیز بدعت نہیں ہوتی۔بلکہ ہر نئی ایجاد کسی نہ کسی اعتبار سے انسان کے لئے فائدہ مند ضرور ہوتی ہے لیکن دو طریقوں سے کوئی بھی فائدہ مند شئے مضربنتی ہے۔ ایک یہ کہ جس بنیادی مقصد کے لئے کسی چیز کو ایجاد کیا گیا ہو اس کے بجائے کسی دوسرے غیر ضروری مقصد کے لئے استعمال ہو جائے ۔ دوسرا نقصان دہ پہلو یہ ہے کہ اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہو۔اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ اس وقت تمام انسانی معاشروں میں جس چیز کا اوسطاً اور نستباًسب سے زیادہ استعما ل ہو تا ہے وہ موبائیل فون ہی ہے۔ در اصل موبائیل فون موجودہ دور کی حیرت انگیز ایجاد ہے کہ جو سماج کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے ہر فردکے لئے لازمی بن گئی ہے۔ اس میں غیر معمولی کشش و جاذبیت پائی جاتی ہے اور اسے کراہت رکھنے ولا کوئی شخص اس وقت شاید ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں کچھ غیر معمولی خوبیاں بھی تو ہوں گی کہ جن کی وجہ سے یہ ہر فرد کے لئے منظور ِ نظر بن گیا ہے بلکہ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ اس کے وجود کا لازمی جز بن چکا ہے۔اس پر مستزاد یہ کہ جب سے موبائیل فون کو ترقی یافتہ شکل یعنی سمارٹ فون کی صورت میں پیش کیا گیا تب سے موبائیل فون بہت ساری کارآمد چیزوں کا مجموعہ بن گیا ہے۔ یہ مراسلات و مواصلات کا سب سے آسان ، تیز رفتار ، ہمہ پہلو ، وسیع ، اور کارآمد ذریعہ ہے۔ یہ خبر رسانی کے ساتھ تعلیم ، تحقیق ،اور اطلاعات بہم پہچاننے کا ایک ایسا آلہ ہے جسے انسان سفر و حضر میں نہ صرف اپنے ساتھ رکھ سکتا ہے بلکہ اس کا استعمال بھی بآسانی کر سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اسے بڑھ کرتفریح کا کوئی ایسا آلہ نہیں جسے ہر پیر و صغیر سب سے زیادہ استعمال کر تا ہو۔ یہ نہ صرف گزشتہ دور کی روایتی چیزوں کا بہترین نعمل البدل ہے بلکہ اس نے بہت سی تازہ دم ایجادات کی قدرو قیمت اور استعمال کو بھی بہت حد تک کم کیا ہے۔یہاں تک کہ اس دور کی سب سے اہم اور کثیر الاستعمال سائنسی ایجاد یعنی کمپیوٹر کی اہمیت کو بھی گھٹا دیا ہے۔ کیونکہ بہت سے ایسے کام جن کی انجام دہی کے لئے کمپیو ئٹر کی ضرورت پڑتی تھی آج بآسانی سمارٹ فون کے ذریعے کئے جا تے ہیں۔گویا سمارٹ فون نے کمپیو ٹر جیسی جاذب شئے کو بھی اپنے اندرسمو لیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کی جاذبیت نے نہ جانے کتنوں کواپنے اندر جذب کر دیا ہے۔ وہ اس چھوٹی سی چیز کے اندر اپنی عظیم ہستی اور شخصیت کو کھو بیٹھے ہیں۔اس لیے انسان کو موبایل فون کے استعمال میں بھت اختیار کرنی چاہیے آئے اور اپنے بچوں کو بھی سمجھانا چاہئے چاہیے تاکہ وہ موبائل کا استعمال اچھے وقت پر اچھے طریقے سے کر سکیں کی والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھنے چاہیے
You must be logged in to post a comment.