لال سنگھ چڈھا کا بائیکاٹ کرنے والوں کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، عامر خان why

فلم لال سنگھ چڈھا کے ساتھ عامر خان کی تقریباً چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ جہاں اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں وہیں انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین عامر خان کے سنہ 2015 میں ملک میں بڑھتے عدم برداشت کے بیان کی وجہ سے ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

میں ملک میں بڑھتے عدم برداشت کے بیان کی وجہ سے ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

زندگی گول گپے کی طرح ہے پیٹ بھرتا ہے دل نہیں لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر

عامر خان نے منگل کو سوشل میڈیا پر لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کسی کا دل دکھایا ہے تو انہیں اس بات کا دکھ ہے۔

عامر خان نے مزید کہا میں کسی کا دل نہیں دُکھانا چاہتا ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ جن کو فلم نہیں دیکھنی ہے، میں اس بات کا احترام کروں گا اور کیا کہہ سکتا ہوں۔

اس سے قبل عامر خان نے شائقین پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ نہ کریں۔

ساتھ ہی بالی وڈ اداکار نے کہا تھا مجھے دکھ ہوتا ہے کچھ لوگ جو یہ سب کہہ رہے ہیں۔ وہ اپنے دل میں یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایسا شخص ہوں جو انڈیا کو پسند نہیں کرتا۔ اپنے دلوں میں وہ  یہ یقین رکھتے ہیں لیکن یہ جھوٹ ہے۔

یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ پلیز میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں۔ براہ کرم میری فلم دیکھیں۔

یاد رہے عامر خان کے ایک پرانے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے۔

ٹوئٹر صارف مدھومیتا رائے نے بائیکاٹ لال سنگھ چڈا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ مجھے انڈین ہونے پر فخر ہے۔ میری ایسی ذہنیت نہیں ہے کہ میں ایسے شخص کی فلم دیکھوں جو انڈیا کی بے عزتی کرتا ہے۔

سال 2020 میں پراسرار طور پر خود کشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی وُڈ پر شدید تنقید کی جاتی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے بالی وُڈ کے بائیکاٹ کی مہم کا انٹرنیٹ پر ٹرینڈ چلایا گیا تھا جس کا مقصد سوشانت کی موت کے پیچھے انڈسٹری میں چھپے لوگوں کو سزا دلوانا تھا۔

دوسری جانب عامر خان نے اپنی فلم کے خلاف جاری مہم کے بارے میں کہا ہے کہ بائیکاٹ بالی وُڈ بائیکاٹ عامر خان  بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا مجھے افسوس ہوتا ہے۔

مجھے افسوس ہوتا ہے کہ جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ میں شاید ایسا ہوں کہ مجھے انڈیا پسند نہیں ہے۔ وہ اپنے دل میں ایسی بات پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن یہ جھوٹ ہے۔

عامر خان نے مزید کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک سے بہت پیار ہے۔ میں ایسا ہی ہوں، یہ بدقسمتی ہے کہ لوگوں کو ایسا لگتا ہے۔ میں سب کو یقین دِلانا چاہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے۔ لہٰذا پلیز میری فلموں کا بائیکاٹ نہ کریں، پلیز میری فلمیں دیکھیں۔

اس سے قبل 2015 میں عامر خان انڈیا میں انتہاپسندی کے بارے میں بیان دے کر میڈیا اور دائیں ہاتھ کی جماعتوں کے شکنجے میں آچکے ہیں۔

خیال رہے عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا 1994 میں ٹام ہینکس کی معروف فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے اور یہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author