عراق : داعش کے ہاتھوں پاسپورٹس ڈائریکٹر اور اس کے
3 ساتھی ہلاک
عراق میں داعش تنظیم نے منگل کو رات گئے سوشل میڈیا پر اعلان میں بتایا کہ اس نے عراقی وزارت داخلہ کے ایک افسر کو اغوا کرنے کے چند روز بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تنظیم نے ایک وڈیو اور تصاویر بھی جاری کی ہے جن میں بغداد میں الاعظمیہ سٹی کے ڈائریکٹر پاسپورٹس کرنل یاسر الجورانی کا گلا کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
داعش تنظیم کے عناصر نے دو ہفتے قبل کرنل الجورانی اور اس کے تین ساتھیوں کو اُس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ دیالی صوبے کے علاقے خانقین میں خشکی پر شکار کے لیے جا رہے تھے۔ ان میں سے دو افراد کو داعش نے قتل کر ڈالا جب کہ تیسرے شخص کو عراقی فورسز نے ایک آپریشن کے ذریعے آزاد کرا لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں یہ تیسرا شخص فوت ہو گیداعش کی جانب سے جاری وڈیو میں کرنل الجورانی اپنے گھٹنوں پر بیٹھا نظر آ رہا ہے جب کہ اس کے پیچھے ایک نقاب پوش مسلح شخص کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کے ایک جانب داعش کا پرچم موجود ہے۔ البتہ عراقی سیکورٹی اداروں اور مقامی میڈیا کے مطابق آزاد ذرائع سے وڈیو اور تصاویر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے علاقے میں سیکورٹی آپریشن کیا تو اس دوران میں بعض مغویوں کی لاشیں ملیں۔ا۔

You must be logged in to post a comment.