عثمانیوں کی بے مثل و بے نظیر عادات / Top unique habits of the Ottomans

عثمانیوں کی بے مثل و بے نظیر عادات
 
(1)قہوہ اور پانی
 
جب عثمانی ترکوں کے پاس کوئی مہمان آتا تو وہ اس کے سامنے قہوہ اور سادہ پانی پیش کرتے 
 
اگر مہمان پانی کی طرف ہاتھ بڑھاتا وہ سمجھ جاتے کہ مہمان کو کھانے کی طلب ھے تو پھر وہ بہترین کھانے کا انتظام کرتے
 
 اور اگر وہ قہوہ کی طرف ہاتھ بڑھاتا تو وہ جان لیتے کہ مہمان کو کھانے کی حاجت نہیں ھے
 
 (2)گھر کے باہر پھول
 
اگر کسی گھر کے باہر پیلے رنگ کے پھول رکھے نظر آتے تو اس کا مطلب ہوتا کہ اس گھر میں مریض موجود ھے آپ اس مریض کی وجہ سے گھر کے باہر شور شرابہ نہ کریں اور عیادت کو آسکتے ہیں
 
اور اگر گھر کے باہر سرخ پھول رکھتے ہوتے تو یہ اشارہ ہوتا کہ گھر میں بالغ لڑکی ہے لہذا گھر کے آس پاس بازاری جملے نہ بولے جائیں 
 
اور اگر آپ پیغامِ نکاح لانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید!
 
(3)ہتھوڑا
 
گھر کے باہر دو قسم کے ڈور بیل (گھنٹی نما) ہتھوڑے رکھے ہوتے 
 
ایک بڑا ایک چھوٹا
 
اگر بڑا ہتھوڑا بجایا جاتا تو اشارہ ہوتا کہ گھر کے باہر مرد آیا ھے لہذا گھر کا مرد باہر جاتا تھا
 
اور اگر چھوٹا ہتھوڑا بجتا تو معلوم ہوتا کہ باہر خاتون موجود ہے لہذا اس کے استقبال کے لئیے گھر کی خاتون دروازہ کھولتی تھی
 
(4)صدقہ
 
عثمانی ترکوں کے صدقہ دینے کا انداز بھی کمال تھا
 کہ 
ان کے مالدار لوگ سبزی فروش یا دوکانداروں کے پاس جا کر اپنے نام سے کھاتہ کھلوا لیتے تھے
 اور جو بھی حاجت مند سبزی یا راشن لینے آتا تو دوکاندار اس سے پیسہ لیئے بغیر اناج و سبزی دے دیتا تھا یہ بتائے بغیر کہ اس کا پیسہ کون دے گا
 
 کچھ وقت بعد وہ مالدار پیسہ ادا کر کے  کھاتہ صاف کروا دیتا
 
(5)تریسٹھ سال
 
اگر کسی عثمانی ترک کی عمر تریسٹھ سال سے بڑھ جاتی اور اس سے کوئی پوچھتا کہ آپکی عمر کیا ہے؟؟؟
 
 تو وہ 
 
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حیاء و ادب کرتے ہوئے یہ نہ کہتا کہ میری عمر تریسٹھ سال سے زیادہ ہوگئی
 ھے
 بلکہ یہ کہتا
 
بیٹا ھم حد سے آگے بڑھ چکے ہیں 
 
 کیسا ادب کیسا عشق تھا ان لوگوں کا 
 
کیسی بہترین عادات تھی ان لوگوں کی
ترکی کی ثقافت بہت خاندانی ہے۔ ایک پختہ عقیدہ ہے کہ لوگوں کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا چاہئے اور والدین اور بزرگوں کا اپنے بڑھاپے میں خیال رکھنا چاہئے۔ ترک بالغ ہونے تک اپنے خاندانی گھر میں طویل عرصے تک رہ سکتے ہیں اور اپنے خاندان سے باقاعدگی سے مل سکتے ہیں۔ کوئی شخص عام طور پر بڑھے ہوئے رشتہ داروں کو جذباتی اور معاشی مدد فراہم کرنے کے لیے فون کر سکتا ہے۔
ترک لوگ اپنی مہمان نوازی کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ اور بھی بہت سے عوامل ہیں جو ان سے ملنے والے کو مداح بنا دیتے ہیں۔ ان کی حیرت انگیز کھانا پکانے کی مہارت سے لے کر دوستی اور خاندان کی اعلیٰ قدر تک، ترکی کے لوگ یہاں کچھ پیاری خوبیاں شیئر کرتے ہیں.
ان کی لاجواب کھانا پکانے کی مہارت.
ان کی مہمان نوازی۔
ان کی لازوال روایات اور ثقافت.
آرام کرنے اور اچھا وقت گزارنے کی ان کی صلاحیت
ان کی بہت سی صلاحیتیں۔
ان کا خاندان کا احترام.
ان کا اپنے ملک پر فخر ہے۔
محبت اور رومانس پر ان کا یقین
ان کی قریبی دوستیاں.
ان کے جذبات کا کھلا اظہار.

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author