فیلڈ مارشل منٹگمری دوسری جنگ عظیم کے دوران افریقہ میں اس اتحادی افواج کا کمانڈر اعلا تھا جو جرمن فوج سے برسر پیکار تھیں- اپنی سوانح حیات میں اس نے لکھا ہے کہ اتنے سخت حالات اور گھمسان کی لڑائی میں بھی اس کے سونے کے معمول میں کبھی فرق نہیں آیا- وہ سب محاذوں کی رپورٹیں موصول کر کے تمام کمانڈروں کو ہدایات جاری کرنے کے بعد بھی ٹھیک وقت پر بستر دراز ہو جایا کرتا تھا- منٹگمری نے یہ محاذ جیت لیا اور اس قوم نے فیلڈ مارشل کے خطاب سے نوازا- اس نے یہ جنگ بہترین جنگی چالوں درست فیصلوں اور اعلا قائدانہ صلاحیت سے جیتی |
You must be logged in to post a comment.